Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جنوری 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر
  • ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • معروف شاعر ، دانش ور ، براڈ کاسٹر منور جمیل قریشی کی چوتھی برسی خاموشی سے گزر گئی
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»مسلم لیگ ن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں
پنجاب

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

رضی الدین رضیفروری 7, 20253 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
poling and vote
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور ۔۔ارشد چوہدری سے ۔۔حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات کر دیں تاہم عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بدلیاتی اداروں کو کس قدر مضبوط کیا جائے گا یہ حکومتی اقدامات پر منحصر ہے۔آئین پاکستان کے آرٹیکل 140 اے کے مطابق ملک کی ہر صوبائی حکومت کو مقامی حکومتوں کا قیام عمل میں لانے کا پابند کیا گیا ہے، جنہیں سیاسی، انتظامی اور مالیاتی خود مختاری حاصل ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز نے اس معاملے پر گفتگو میں کہا کہ ’پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بلدیاتی قانون پاس کرایا جائے گا۔ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اراکین پنجاب اسمبلی سے پیر کو لاہور میں ملاقات میں طے پایا ہے کہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے۔‘
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے حزب اختلاف کے رہنما ملک احمد خان نے بھی انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایوان میں قانون پیش ہونے پر اعتراضات جمع کرائیں گے۔ ہماری تیاری مکمل ہے فارم 47 والا انتخاب نہ ہوا تو پی ٹی آئی کی ہر ضلع میں حکومت بنے گی۔‘
تاہم تجزیہ کار سلمان غنی مانتے ہیں کہ ’بدقسمتی سے کوئی جمہوری حکومت اپنے اراکین سمبلی کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے کے حق میں نہیں ہوتی۔ بدقسمتی سے آمروں کے ادوار میں ہی بااختیار بلدیاتی نظام بنے جو ہر آنے والی جمہوری حکومت نے ختم کیے۔ اب بھی بلدیاتی انتخابات کے بس دعوے ہیں اور قانون سازی وقت گزارنے کا بہانہ ہے اور یہ وطیرہ سب حکومتوں کا رہا ہے۔‘
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز نے کہا کہ ’ہمارے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیر کو لاہور میں ریجن کے حساب سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ اس ملاقات میں دیگر اراکین کے ساتھ میں بھی موجود تھا اس دوران مختلف امور زیر غور آئے۔ ہماری قیادت نے سب سے زیادہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات دیں۔‘
راجہ شوکت کے بقول، ’ہماری قیادت اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر کے عوامی مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔ لہذا ہدایات ملی ہیں کہ تمام علاقوں میں متحرک کارکنوں کے نام فائنل کیے جائیں تاکہ یونین کونسل کی سطح پر حقیقی نمائندگی کو سامنے لایا جائے۔’قانون سازی کے لیے بل اسمبلی میں بھیج دیا گیا جو آئندہ سیشن میں پاس ہو جائے گا۔ نئے قانون میں اضلاع کی بجائے تحصیلوں میں ٹاؤنز چیئرمین بنائے جائیں گے۔ ہر یونین کونسل میں نو ممبران ہوں گے پھر وہ اپنا چیئرمین منتخب کریں گے۔ یونین کونسل سے منتخب نمائندے تحصیل اور ٹاون کے چیئرمین منتخب کریں گے۔‘
اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان کے بقول: ’حکومت بلدیاتی انتخابات اپنی مرضی کے مطابق نظام بنانے کے لیے کرانا چاہتی ہے۔ قانون سازی کے لیے بل اسمبلی میں پیش ہو گا تو ہم جمہوری انداز میں نظام مضبوط کرنے کے لیے اپنی تجاویز دیں گے۔ جن شقوں پر ہمیں اختلاف ہو گا ان کے خلاف اعتراضات جمع کرائیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہماری بھی تیاری مکمل ہے جو لوگ پارٹی کے ساتھ کڑے وقت میں کھڑے رہے انہیں ٹکٹ دیں گے۔ حکومت کی کارکردگی سے لوگ مایوس ہیں جس طرح انہیں آٹھ فروری کو لوگوں نے مسترد کیا اب بھی کریں گے۔ انہوں نے فارم 47 والا انتخاب دوبارہ کرانے کی کوشش کی تو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘
بلدیاتی انتخاب سے عوام کو کیا فائدہ ہو گا؟
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی ہونے جا رہی ہے۔سلمان غنی کے مطابق: ’اگرچہ مضبوط جمہوری حکومت مقامی حکومتوں کے بااختیار نظام سے مشروط ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے انہیں ملکوں اور معاشروں نے ترقی کی ہے جہاں ان کی مقامی حکومتیں مضبوط بااختیار ہوتی ہیں۔
’ان کے پاس نچلی سطح پر ہی عوامی مسائل حل کرنے کے مکمل اختیارات ہوتے ہیں۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ لندن اور نیو یارک کے مئیر ان کے صدر اور وزیراعظم سے زیادہ بااختیار ہوتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہمارا المیہ یہ رہا کہ یہاں مقامی حکومتوں کے نظام کو منتخب حکومتیں اور خود سیاسی جماعتیں ہضم نہیں کرتیں ان کے منشور میں بااختیار بلدیاتی نظام کی باتیں ہوتی ہیں لیکن مسند اقتتدار پر پہنچ کر بھول جاتی ہیں۔ اس حوالے سے ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی پی سب کا طرز عمل ایک ہے۔
’ان کی سیاسی تاریخ ایک ہے اگر یہ جمہوریت کی مضبوطی کی خواہاں ہوں تو یہ اتفاق رائے سے مقامی حکومتوں کا نظام بنا سکتی ہیں لیکن اس پر سنجیدہ نہیں۔‘سلمان غنی نے کہا کہ جہاں تک پنجاب کا سوال ہے تو اب بھی اس حوالے سے دعوے اور انتخابات کرانے کی باتیں ہیں۔ جیسے خود پی ٹی آئی نے کو ایک برس ہو چکا ہے ان کا دعویٰ تھا کہ تین ماہ میں کرائیں گے لیکن نہیں کرائے۔ اب بھی ان کی سنجیدگی نہیں اور نہ ہی سیاسی حالات ایسے ہیں کہ یہ عوام سے رجوع کر سکیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلدیاتی انتخابات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلاول بھٹو کی واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
Next Article ہٹلر ، جوش ملیح آبادی اور تحریک خلافت : ہمارے سیاسی شعور کی کہانی : وجاہت مسعود کاکالم
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

بلدیاتی اداروں کی غیر فعالیت اور عوامی مسائل : شہزاد عمران خان کا اختصاریہ

اگست 24, 2025

پشاور سمیت پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ

اکتوبر 20, 2024

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے

ستمبر 4, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ جنوری 17, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ جنوری 17, 2026
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر جنوری 17, 2026
  • ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم جنوری 17, 2026
  • معروف شاعر ، دانش ور ، براڈ کاسٹر منور جمیل قریشی کی چوتھی برسی خاموشی سے گزر گئی جنوری 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.