Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»برطانیہ میں پیٹرول سپلائی میں تعطل، فوج طلب کرنے پر غور
اہم خبریں

برطانیہ میں پیٹرول سپلائی میں تعطل، فوج طلب کرنے پر غور

ایڈیٹرستمبر 28, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
london attack girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کی ترسیل میں خلل ایک بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے اور پیٹرول کی سپلائی کو معمول پر لانے کے لیے فوج کی مدد حاصل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
لندن سمیت برطانیہ کے مختلف حصوں میں پیٹرول پمپوں پر گزشتہ چند روز سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں اور لوگوں نے آنے والے دنوں میں پیٹرول نہ ملنے کے خدشات کی وجہ سے اپنی ضرورت سے زیادہ پیٹرول خریدنا شروع کر دیا ہے۔
وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کے وزراء مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں صرف وقتی طور پر پیٹرول پمپوں تک تیل کی ترسیل ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔
فوج بلانے کی تجویز
برطانیہ میں پیر کو شائع ہونے والے تقریباً تمام اخبارات میں یہ خبریں شائع ہوئی ہیں کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے جہاں بہت سے دیگر اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے وہاں فوج سے مدد طلب کرنے کی تجویز پر بھی سوچ بچار کی جا رہی ہے۔ تاہم بورس جانسن کی کابینہ میں شامل ایک وزیر نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ حکومت ٹینکر چلانے کے لیے فوج بلا رہی ہے۔
حکومتی وزیر کی تردید کے باوجود بعض اخبارات نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کی کابینہ کے چند سینئر وزرا اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
برطانیہ کے مقتدر اخبار گارڈین نے کہا ہے کہ وہ ’آپریشن ایسکلن‘ کو بہتر بنا کر استعمال کریں گے۔ یہ آپریشن یا منصوبہ کسی سمجھوتے کے بغیر بریگزٹ ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بنایا گیا تھا جس میں سینکڑوں فوجیوں کو اسی ٹینکروں پر مشتمل ’ریزور فلیٹ‘ کو چلانے کے لیے بلایا جانا تھا۔
کیا ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے؟
حکومت کی کئی وزراء نشریاتی اداروں پر بار بار آ کر اس بات پر زور دے رہے ہیں ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے۔
ماحولیات کے وزیر جارج ایسٹس نے پیر کو کہا کہ ‘ملک میں کوئی قلت نہیں ہے۔’ انھوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگ معمول کے مطابق پیٹرول خریدیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ‘اگر ذرائع ابلاغ پر اس کے بارے میں اتنی خبریں نہ آتیں اور عوام ان خبروں سے متاثر نہیں ہوتے تو یہ مسئلہ آسانی سے حل کیا جا سکتا تھا۔’
لیکن یہ بات بہت واضح ہے کہ پیٹرول پمپوں پر پیٹرول نہیں مل رہا۔
ماحولیات کے وزیر جارج ایسٹس نے ڈرائیورں کی کمی کے بارے میں کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ ان کے بقول پیٹرول پمپوں پر صرف اس لیے قطاریں نظر آ رہی ہیں کہ لوگ ضرورت نہ ہونے کے باوجود پیٹرول خرید رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ صورت حال جلد معمول پر آ جائے گی جب پریشانی میں ضرورت سے زیادہ پیٹرول خریدنے والوں کا رش کم ہو جائے گا۔
دوسری طرف پیٹرول ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول فروخت کرنے والے دو تہائی پمپوں پر پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے بقول ملک کے کل آٹھ ہزار پیٹرول پمپوں میں سے ساڑھے پانچ ہزار پمپوں پر پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔
کاروبار کے وزیر کوارسی کوراٹینگ نے اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے سنہ 1998 کے مسابقت کے قانون سے پیٹرول کے کاروبار کو استثنیٰ دینے کا اعلان کیا اور عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے پاس طویل عرصے سے ہنگامی پلان موجود ہیں۔
برطانیہ میں لاری ڈرائیوروں کی کمی
برطانیہ میں لاری ڈرائیوروں کی کمی نے حالیہ مہنیوں میں سپر مارکیٹوں سے لے کر فاسٹ فوڈ کے کاروبار کو بھی متاثر کیا ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے ڈرائیور دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پیٹرول کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے اور لوگ سراسیمگی میں اپنی ضرورت سے زیادہ پیٹرول خرید رہے ہیں اور پیٹرول پمپوں پر میلوں لمبی قطاریں لگنے لگی ہیں۔
پیٹرول فروخت کرنے والی کمپنیوں کا موقف
پیٹرول فروخت کرنے والی بڑی کمپنیوں شیل، ایکسن موبل اور گرینرجی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لوگوں کی طرف سے پیٹرول کی مانگ میں اچانک اضافے کی وجہ سے سپلائی پر اضافی بوجھ پڑا ہے اور یہ صرف اور صرف آنے والے دنوں میں پیٹرول نہ ملنے کے خدشات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
پیٹرول فروخت کرنے والی کمپنیاں موٹرویز پر قائم پیٹرول پمپوں کی سپلائی کو برقرار رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور شہروں کے اندر قائم پیٹرول پمپوں پر کمی ہو رہی ہے۔
عارضی ویزوں کے اجراء کا فیصلہ
حکومت نے ڈرائیوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے لاری ڈرائیوروں کے لیے فوری طور پر پانچ ہزار عارضی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جو کرسمس تک کے عرصے کے لیے ہوں گے۔ اس کے علاوہ حکومت نے پولٹری کی صنعت میں کام کرنے والوں کے لیے بھی پانچ ہزار پانچ سو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں حکومت لاری ڈرائیوروں یا ‘ایچ جی وی’ لائنسنس رکھنے والے دس لاکھ ڈرائیوروں کو بھی خطوط ارسال کر رہی ہے تاکہ ان کو ڈرائیوری کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ اس کے علاوہ چار ہزار ایچ جی وی ڈرائیوروں کو ہنگامی بنیادوں پر تربیت دینے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
برطانیہ میں پالیسی آف لاجسٹک کی ڈائریکٹر ایلزبھ ڈی جونگ نے بی بی سی کو بتایا کہ ویزا جاری کرنے میں چند دن نہیں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صنعت کو درکار افرادی قوت کے لیے لیے زیادہ اور لمبے عرصے کے ویزے چاہیے ہوں گے اور موجودہ صورت حال میں ڈرائیوروں کے لیے اچھی اجرتیں حاصل کرنے کا موقعہ پیدا ہو گا۔
انھوں نے بتایا کہ بریگزٹ یا یورپ یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سنہ 2019 کی دوسری سہ ماہی اور 2021 کے دوران برطانیہ سے 72000 ڈرائیور واپس چلے گئے ہیں۔
اس کے بعد عالمی وباء کی وجہ سے ایچ جی وی کے لائیسنس جاری کرنے کے سلسلے میں بھی تعطل آ گیا جس سے صورت حال مزید بگڑ گئی۔ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والے ادارے کے مطابق اس وقت 54 ہزار درخواستیں التواء میں پڑی ہیں۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

برطانیہ پیٹرول
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:حکومتی نو رتنوں کے بنائے ذہن
Next Article فاروق عادل کا کالم:آٹا چکی والے ایم حمزہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی

مئی 10, 2026

ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

اپریل 10, 2026

پاکستان میں توانائی بحران کا خدشہ ختم، پیٹرول کےجہاز پورٹ قاسم پہنچنا شروع

مارچ 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے جون 16, 2026
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.