Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»خود ساختہ سرحدیں اور محبت کا خاموش مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
اختصاریئے

خود ساختہ سرحدیں اور محبت کا خاموش مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ

ایڈیٹراکتوبر 20, 202560 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اب یہ تم پر ہے کہ تم کیا بننا چاہتی ہو۔
دنیا؟ وہ دنیا جو تمہارے بارے میں وہ رائے قائم کرتی ہے جو خود تمہاری اپنے بارے میں نہیں ہے؟
یا تم محبت بننا چاہتی ہو؟
وہ محبت، جو شاید تمہیں مجھ سے ہے، اور جو یقینا مجھے تم سے ہے۔
یہ فیصلہ اب تمہارا ہے کہ تم کیا کرنا چاہتی ہو۔
اپنی زندگی جینا چاہتی ہو، جو دراصل تمہاری ہے؟
یا وہ مصنوعی زندگی، جس کے لیے معاشرے نے تمہیں پابند کر دیا ہے؟
یہ اب تمہاری چوائس ہے کہ تم کیا کہنا چاہتی ہو۔
وہ سچ جو تمہارے دل میں ہے،
یا وہ جھوٹ، جسے ریاست نے سچ بنا کر تم سے بلوانے کے لیے پیش کر دیا ہے؟
اب یہ سب تم پر ہے کہ تم کسے چھونا چاہتی ہو۔
اُسے جو تمہارے لیے ایک آئیڈیل بنا کر تمہاری زندگی میں شامل کر دیا گیا ہے؟
یا مجھے؟ جو بنا ہی تمہارے لیے ہوں۔
زندگی کی خوبصورتی یہ ہے کہ ہم اسے آزادی سے جئیں۔
وہی آزادی جس کے ہم دونوں متلاشی ہیں،
اور جس آزادی کی پہلی منزل ہماری ملاقات ہے۔
کیا تم زندگی کی یہ خوبصورتی دیکھنا چاہتی ہو؟
تم نے مجھ سے ملنے کے سب دروازے مجھ پر، اور شاید خود پر بھی، بند کر دیے۔
لیکن میں اب تم سے وہ سب کہوں گا جو میں تم سے مل کر کہنا چاہتا تھا۔
کیا تم مجھ سے کچھ کہنا چاہتی ہو؟
کیا تم سماجی تفریق پر یقین رکھتی ہو؟
کیا تم سمجھتی ہو کہ سماج کے بنائے ہوئے اصول ہمارے درمیان حائل وہ سرحدیں ہیں جنہیں تم عبور نہیں کر سکتیں؟
یا تم زمانے کے دستور توڑ کر مجھے اپنانا چاہتی ہو؟
کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی شخص اپنی ساری زندگی تم سے ملنے کے انتظار میں بسر کر دے،
اور جب تم ملو تو اُس سے یوں لاتعلق ہو جاؤ جیسے ہم کبھی ملے ہی نہیں؟
کیا تم سمجھتی ہو کہ ہمیں ہوا کے رخ پر چلنا چاہیے اور موافقت سے زندگی گزارنی چاہیے؟
یا تم انقلاب چاہتی ہو، تاکہ ہم دونوں اور ہماری یہ عظیم دنیا آگے بڑھ سکیں ؟
تم نے کہا تھا کہ میری باتیں مشکل ہیں اور وہ تمہیں الجھا رہی ہیں۔
تم یہ مشکل سوال خود سے پوچھو۔
کیا تم آسان پسند ہو؟
کیا تم دوسروں کی سلجھی سلجھائی زندگی جینا چاہتی ہو؟
یا اپنی زندگی اپنی الجھنوں کے ساتھ جینا چاہتی ہو؟
وہ الجھنیں، جنہیں خود سلجھانا تمہاری زندگی کا مقصد بن جائے؟
جو تمہارا حق ہے۔
میں جانتا ہوں کہ تم یہ سب کر سکتی ہو، اور یہ میں تمہیں بتا بھی چکا ہوں۔
لیکن کیا تم جانتی ہو؟
عقلیت کہتی ہے کہ میں تم سے جو بھی توقعات وابستہ کروں وہ خود فریبی ہے۔
اور تمہیں کھونے کا صدمہ برداشت کرنے کے لیے میرے اپنے ذہن کا بنایا ہوا کشن ہے۔
لیکن عشق، جو عقل سے ماورا ہے،
جسے نہ میں سمجھ سکتا ہوں، اور نہ تم شاید کوئی متبادل رائے دے سکے؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدل دل پاکستان ، دھنوں کے بھارتی چور اور گوگل میپ کے کمالات : گُل کی نو خیزیاں / گُلِ نوخیز اختر کا کالم
Next Article پاک افغان امن اور وطنیت کا تصور ۔۔ علی ہجویری داتا گنج بخش سے احمد شاہ ابدالی تک : برملا / نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.