Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»میرا شہر، میرا وسیب ۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

میرا شہر، میرا وسیب ۔۔ ایم ایم ادیب

ایڈیٹراگست 25, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت دن ہوئے نہ اس شہر کی سیاست کو چھیڑا ہے نہ اس وسیب کی سیاسی فضا کو پرکھا ہے، یہ سویا ہوا شہر ہے اور محبت و الفت سے گندھا وسیب مگر یہ حقیقت بھی روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ جس بھی سیاسی یا مذہبی تحریک نے اس شہر میں سر اٹھایا،اس وسیب میں اس کی کونپلیں پھلی پھولیں، وہ تحریک کبھی بے نیل و مرام نہیں ٹھہری، ہاں مگر اس امر سے بھی مطلق انکار نہیں، یہ ذرا دیر سے جاگتا ہے۔



یہ سادہ لوح لوگوں کی دھرتی ہے جو سیاسی وعدوں پر آسانی سے یقین کر لیتے ہیں، یہ ایک ایک سوراخ سے کئی کئی بار ڈسے جاتے ہیں مگراعتبار کی لذت سے دستبردار نہیں ہوتے۔ انہیں یہاں کے پیروں،مخدوموں اور تمن داروں نے خودمختاری سے جینے کا ڈھنگ نہیں اپنانے دیا، یہ راعی بننے کی بجائے رعایا بننے میں زیادہ مسرت محسوس کرتے ہیں، وفا کی مٹی سے گندھے یہ کبھی کروٹ لیتے ہیں تو سب کچھ ہی الٹ کے رکھ دیتے ہیں ۔ پی پی پی کو جو اعتبار اس شہر اور اس وسیب کے باسیوں نے بخشا، وہ شاید ہی کسی اور وسیب نے بخشا ہو، آمریت کے سیاہ دور میں سب سے زیادہ مزاحمت یہیں پر دیکھنے کو ملی، اسی شہرملتان اور وسیب کے جیالوں نے سب سے زیادہ جیلیں کاٹیں اور ٹکٹیوں پر چڑھے مگر کسی نے انہیں غربت کے منحوس چکر سے نکالنے کی سنجیدہ کوشش نہ کی ۔



پی پی پی کے سید یوسف رضا گیلانی نے ان کے کچھ دکھ ضرور بانٹے، بہت سارے گھروں کے دیئے آج بھی ان کی وجہ سے جلتے ہیں کہ بے روزگار نوجوانوں کے گھروں تک روزگار پہنچایا، آج تک جن کے چولہے جل رہے ہیں،گیلانی صاحب نے شہر کی تعمیر وترقی پر بھی بھر پور توجہ دی اور اپنے صوابدیدی فنڈز سے متعدد فلائی اوورز بنوائے جن کی وجہ سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا بلکہ شہر کے لوگوں کے کاروباری مفادات بھی دو چند ہوئے۔ نواز دور میں سب سے بڑا منصوبہ میٹرو بس کا تھا جس کے روٹس متعین کرنے میں ن لیگ کے مقامی رہنماؤ ں کے ذاتی مفادات کو زیادہ اہمیت دی،کھانے پینے کے اہتمام کا بھر پور خیال رکھا گیا، ملتان کو الگ صوبہ بنانے جیسے امور جن پر بنیادی کام پی پی پی نے پہلے ہی سے مرتب کر رکھے تھے انہیں درخور اعتنا نہ سمجھا بلکہ اپنے بعض انتخابی وعدوں کو بھی پورا نہ کیا، صحت کی سہولیات کے حوالے سے وسیب کے اہم شہر بہاولپور کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے گئے،اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی کارکردگی بھی حوصلہ شکن ہے جس کی زیادہ تر کامیابی اسی شہر اور وسیب کی مرہونِ منت ہے۔یہ وسیب جس کا دیرینہ مطالبہ الگ صوبے کا قیام رہا ہے مگر صوبے کی اس جنگ کے میدان کا تنہا شناور رانا فراز نون ہے جو تاج لنگاہ مرحوم کے بعد اس محاذ پر لڑرہا ہے،اجالا لنگاہ ودیگر دخترانِ تاج لنگاہ بھی نصف صدی کی بے نتیجہ جدوجہد سے دست کش نہیں ہوئیں نہ ان کے حوصلے پست ہوئے ہیں ۔سید یوسف رضا گیلانی جب وزارتِ عظمیٰ کے منصب دارتھے ان دنوں میں یا پھر الیکشن دو ہزار اٹھارہ کی انتخابی مہم کے دوران سرائیکی صوبے کی بات گھن گرج سے کرتے رہے مگر صوبے کی تحریک چلانے والوں کا دل وجان سے ساتھ نہ دیااور نہ ہی ان کے کندھے سے کندھا ملا کر کبھی کھڑے ہوئے۔
جاوید ہاشمی ہوا کا رخ دیکھ کر چلتے ہیں ،انہیں منفعت کا سودا مارشل لاء میں بھی دکھائی دیا تو موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا، مسلم لیگ ن کو تج کر آئے تو عمران خان سیاست کا کاٹھ کباڑ اکٹھا کرنے میں مگن تھے، سومخدوم جاوید ہاشمی کی اچھی بھلی پذیرائی کی، تاہم ایک میان میں دو تلواریں سما نہ سکیں، مخدوم شاہ محمود قریشی جو ’’عمرا جاتی ‘‘ کے ٹھکرائے ہوئے تھے،انہوں نے ہاشمی صاحب کے پائوں اکھیڑ دیئے اور موصوف اس زعم میں کہ ابھی بھی وہ ن لیگ کی ضرورت ہیں، عجلت میں اپنے آپ ہی میں بذاتِ خود ہی راندہ درگاہ ٹھہرے، شہرت کے آسمان سے گرے تو اپنے وجود کی کھجور میں اٹکے رہ گئے، بہت زور لگایا مگر ٹوٹا ہوا اعتماد اور کھویا ہوا اعتبار بحال نہ کرواسکے، شہر کے لوگوں کی نظروں میں ایسے گرے کہ پی ٹی آئی کے ایک ابھرتے ہوئے نو آموز سیاسی کارکن ( پی پی پی پلٹ) کے ہاتھوں غالباََ ضمانت ضبط کروا بیٹھے، پشت پر کھڑی ن لیگ بھی انہیں شکست کی ہزیمت سے بچا نہ سکی۔
ویسے ہی جیسے شہر کی ایک صوبائی نشست پر مخدوم شاہ محمود قریشی عزت گنوا بیٹھے، سیاست کے حروفِ ابجد سے نا آشنا ایک نوجوان سماجی کارکن نے انہیں ناکوں دانے چبوا دیئے، اس طرح مخدوم صاحب کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا، دشمنوں نے یہ ہوائی بھی بہت اڑائی کہ اس شکست کے پیچھے جہانگیر ترین کا ہاتھ تھا، وللہ اعلم۔
بوسنوں کی سیاست کا چراغ بڑے خان، سکندر حیات خان بوسن کی طویل علالت کی وجہ سے بجھ سا گیا، انہوں نے مہلک سرطان کو شکست دے دی تو کسی نہ کسی چڑھتے سورج کی پوجا سے پھر سیاست کے فلک پر جگمگاتے دکھائی دئیے کہ اس ہنر میں یکتا ہیں۔ ان کے برادر نسبتی فیاض خان بوسن اگر بروقت کوئی صائب فیصلہ کر لیتے توآج بوسن خاندان کی سیاست کاستارہ مطلق نہ ڈوب گیا ہوتا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جاوید ہاشمی ملتان یوسف رضا گیلانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخضر سوچتا ہے۔۔زاہدہ حنا
Next Article عالمِ اسلام پر رونا نہیں ہنسنا سیکھیے۔۔وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026

ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 1, 2026

سابق صوبائی مشیر راؤ انیس الرحمان انتقال کر گئے

مارچ 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.