ڈئیر ڈائری زندگی جب اندھیرے کی مانند ہو جائے تو خوف کے سائےاردگرد منڈلانے لگتے ہیں ۔اور پھر اکثرسائے بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں۔ ایک تاریکی رات کی تاریکی ہے ۔جانتی ہو اس تاریکی سے ڈر نہیں لگتا ۔کیونکہ انسان جانتا ہے کہ رات کے بعد صبح طلوع ہوتی ہے ۔ لیکن ایک تاریکی ایسی بھی ہے جس کی غلام گردش میں انسان گم ہوکررہ جاتا ہے۔اور وہ تاریکی ہے اجالے کی تاریکی ۔اگر کبھی انسان اس تاریکی میں غرق ہو جائے تو مایوسی کا درکھل جاتا ہے ۔ اور مایوسی انسان کو ناامیدی کی جانب لے جاتا ہے ۔ اور اگر انسان ایک بار مایوسی کا در پھلانگ لےتو واپسی کا راستہ بہت مشکل سے ملتاہے۔مایوسی انسان کی زندگی میں آندھی کی طرح آتی ہے اور طوفان کی طرح تباہی مچاتی چلی جاتی ہے ۔اوراس تباہی کے بعد انسان کی ذات پھر کھنڈر میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔ڈئیر ڈائری کھنڈرات دنیا کے لئے نشان عبرت بن جاتے ہیں۔
فیس بک کمینٹ