پاکستان میں اگر کسی کا کام نہ چل رھا ھو تو وہ ” اسلامی ” کا لاحقہ لگا لے ، لوگ سمجھیں گے کہ پروڈکٹ خالص اور بیچنے والا نھایت ایمان دار اور پرھیزگار ھی ھوگا … ھم نے اسلامی اور مزھبی رنگ دیکر ٹکے ٹوکری بکنے والے ” اسپغول ” کو 2 ھزار رپے کلو تک بیچ دیا , گھٹیا کھجور کو ” اجوا کھجور ” بنا کر اور اس کی گٹھلی کا پوڈر بنا کر منہ مانگے دام وصول کیے اور شیرے کو شھد بنایا اور اس میں کسی نامعلوم نسخے کے تحت کلونجی ملایی اور امراض قلب کے مرض کیلیے اکسیر قرار دے دیا …. اور ستم بالاے ستم چند دین فروش مولویوں کو ساتھ ملا کر طب نبوی تخلیق کیا اور اخبارات کے پورے پورے صفحے کالے کرکے خوب اسلامی علاج کا ڈھنڈورا پیٹا گیا ….ایسے لوگوں کو چاھیے کہ اج جایں مولانا طارق جمیل صاحب کے پاس اور اپنا جادویی ” اسلامی ” نسخے سے ان کا علاج کریں اور دنیا کو بتایں کہ دل کے امراض کا اصل علاج تو عجوہ کھجور کے پوڈر اور کلونجی میں ھے بایی پاس آپریشن میں نھیں ..
فیس بک کمینٹ