ڈیئر ڈائری تم اکثر مجھ سے سوال کرتی ہو کہ زندگی کیا ہے؟ڈیئر ڈائری زندگی کے شب و روز ایک ٹرین کی مانند ہیں جو چلتی رہتی ہے کہیں رکتی نہیں ۔۔۔لیکن کبھی کہیں کچھ غلط ہونے کا اندیشہ ہو تو ٹرین رک جاتی ہے ۔یہی صورتحال زندگی کے ساتھ ہے ۔زندگی ۔۔۔ز ن د گ ی ،پانچ لفظوں کا یہ مجموعہ جتنا وسیع ہے اتنا ہی گہرا بھی ہے اور گہرائی سمندر سے کم نہیں ۔انسان اور ہر ذی روح کے لئے یہ لفظ عام سا ہے ۔ بچہ ماں کے شکم سے باہر نکل کر جب آنکھیں کھولنے کی کوشش کرتا ہے تو یکدم زندگی کی روشنی اس کی آنکھوں کو چندھیا کر دیتی ہے ۔جس کے سبب وہ بلبلا کر رو پڑتا ہے ۔لیکن پھر آہستہ آہستہ اس کی آنکھیں زندگی کی روشنی سے مانوس ہو جاتی ہیں ۔اور پھر وہ زندگی کو ہی لافانی سمجھ بیٹھتا ہے ۔ لیکن جب انسان زندگی کی روشنی کو چھوڑ کر موت کی سیاہی میں قدم رکھنے لگتا ے تو تب بھی آنسو اس کے ساتھی ہوتے ہیں ۔جب انسان موت کی سیاہی سےٹکر اتا ہے تو سمجھتا ہے شائد اس کی آنکھیں بصارت سے محروم ہو گئی ہیں ۔۔ ۔لیکن وہ نادان یہ بات بھول جاتا ہے اس کا ناطہ اس دنیا سے کٹ چکا ہے ۔جسے زندگی کہتے ہیں ۔
فیس بک کمینٹ