Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کورونا۔ میانوالی سے لاہور تک۔۔منصور آفاق
کالم

کورونا۔ میانوالی سے لاہور تک۔۔منصور آفاق

ایڈیٹراپریل 19, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mansoor afaaq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب سے دنیا ایک کھلی ڈلی جیل بنی ہے میں میانوالی میں ہوں۔ سو جیل کے اِسی حصے کے معاملات پر غور کرتا رہا۔ کورونا سےخوفزدہ لوگ چھپ چھپ کر کراچی سےمیانوالی آتے رہے۔ کراچی میں میانوالی کے کئی لاکھ لوگ آباد ہیں۔ یہ لوگ زیادہ تر ٹریلوں میں بیٹھ کر آئے۔ ایک ایک ٹریلے میں چالیس چالیس لوگ مگر میانوالی پولیس نےفرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کو پکڑ کر چیک کیا کہ کہیں ان میں کورونا کے مریض تو نہیں آگئے۔ جن جن قرنطینہ میں کورونا کے مریض تھے وہاں بھی پولیس نے بڑی جانفشانی سے ڈیوٹی کی۔ انہیں کھانا بھی پولیس نے فراہم کیا۔ میانوالی پولیس نے اپنی تنخواہوں سے فنڈ جمع کر کے تقریباً پانچ سو خاندانوں کو راشن فراہم کیا۔ تمام تھانوں میں چوبیس گھنٹوں میں تین دفعہ جراثیم کش اسپرے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ حوالات میں جتنے قیدی تھے انہیں سینی ٹائزر مہیا کیے گئے، ماسک فراہم کیے گئے۔ تھانوں میں ڈس انفکیشن روم بنائے گئے جہاں تھانے میں داخلے پر اینٹی وائرس اسپرے کیا جاتا ہے۔
تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اپنے علاقے کے لوگوں کو کورونا کی احتیاطی تدابیر بتانے کا سلسلہ شروع کیا۔ علمائے کرام کے ساتھ میٹنگیں کیں اور انہیں کورونا کی تباہ کاریوں سے متعلق بتایا۔ تھانوں میں موجود قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے۔ جنہیں تھانے سے جیل بھیجا گیا ان کے بھی ٹیسٹ کرائے گئے تاکہ کہیں جیل میں کورونا کا کوئی مریض نہ پہنچ جائے۔ لا اینڈ آرڈر کے معاملات بہت بہتر۔ اس شاندار کارکردگی پر ڈی پی او حسن اسد علی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر شیخ اور اے ڈی سی جی واحد ارجمند ضیا کی کارکردگی بھی کسی سےکم نہیں۔ ویسے سچ تو یہ ہے کہ مجھے شکریہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ادا کرنا چاہئے۔ جنہو ں نے پنجاب میں کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیے۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے عوام، میڈیا اور حکومت ہر وقت اچھی خبر کے متلاشی نظر آتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی اچھی کارکردگی سے بہتر کوئی خبر ہو سکتی ہے۔
جب ڈی جی خان سے 755زائرین کو قرنطینہ میں 14دن رکھ کر ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر گھر بھیجا جاتا ہے یا کسی بھی سرکاری اسپتال سے کسی ایک مریض کی بھی صحت یابی کی خبر آتی ہے تو یہ کورونا کے خلاف جنگ میں ایک امید کی کرن کی مانند ثابت ہوتی ہے۔ عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھتا ہے، یہ پہلو نہایت اہم ہے کیونکہ جب تک عوام حکومت پر اعتماد نہیں کریں گے، حکومت اپنے احکامات پر عملدرآمد موثر انداز میں کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔
کورونا کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران جہاں معزز عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر واضح تنقید کی وہاں عدالت کی جانب سے پنجاب میں کیے جانے والے اقدامات کو مثبت اور درست سمت کی جانب گامزن قرار دیا۔ عثمان بزدار کی کامیابی کا ثبوت بھی ہے اور پنجاب کے عوام کیلئے خوش آئند پیغام بھی کہ ان کا صوبہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اس بات میں رتی برابر بھی شک کی گنجائش نہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی لیڈر شپ ابھر کر سامنے آئی ہے۔ 11کروڑ کی آبادی کے صوبے پنجاب میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کو روکنا کوئی آسان کام نہیں تھا، عثمان بزدار نے ٹیسٹ اور ٹریس کے عمل کو موثر انداز میں اپنا کر وائرس کے پھیلاؤ کو روکا۔پنجاب میں جو یہ تیزی سے مریضوں کی تعداد بڑھی اس کی وجہ یہ ہے کہ پنجاب تمام صوبوں میں سب سے زیادہ ٹیسٹنگ کیپسٹی رکھتا ہے، 3100روزانہ سے بڑھا کر اب 10ہزار ٹیسٹ پر لیجانے کے لئے حکومت اہم اقدامات کررہی ہے، 62ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جس سے ڈویژنل سطح پر بی ایس ایل لیب بنائی جارہی ہیں۔ عدالتی فیصلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے پی پی ایز، ٹیسٹ کٹس اور وینٹی لیٹرز لوکل سطح پر بنانے کیلئے اقدامات کو بھی سراہا گیا۔ لوکل سطح پر وینٹی لیٹرز بنا لئے گئے ہیں جن کو اب ٹیسٹ رن کے مراحل سے گزارا جارہا ہے، کامیاب ٹیسٹ کی صورت میں یہ وینٹی لیٹرز پورے پاکستان میں بھیجے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں کورونا کی روک تھام کیلئے وہ کام کر دکھائے ہیں جو پرانے تجربہ کار لیڈران اتنے کم عرصے میں نہ کر پائے۔ عثمان بزدار نے نہ صرف سب سے پہلے وفاقی حکومت کے ساتھ معاملےکو اٹھایا بلکہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ صحت کو 15 ارب روپے سے زائد کا فوری اجرا کیا تاکہ حفاظتی کٹس، ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر میڈیکل ایکوپمنٹ خریدا جا سکے۔ اور ساتھ ساتھ وقت بچانے کیلئے لوکل سطح پر میڈیکل ایکوپمنٹ کی پروڈکشن کیلئے اقدامات کیے۔ صوبے میں اسپتال کے عملے کیلئے پی پی ایز کی لو کل سطح پر کامیابی سے تیاری جاری ہے۔ کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اس کی ویکسین کی تیاری کیلئے ریسرچ تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور ایکسپرٹس جس میں مصروفِ عمل ہیں۔ پنجاب حکومت نے ہر تحصیل میں پچیس تابوت تیار کرائے یعنی کل کوئی تین ہزار پچاس تابوت کہ خدانخواستہ اموات کی صورت میں تابوت موجود ہونے چاہئیں مگر ابھی تک کورونا وائرس کو اس طرح کنٹرول کیا گیا ہے کہ ان میں سے سو تابوت بھی استعمال میں نہ آ سکے۔ ﷲ تعالیٰ آگے بھی کرم فرمائے گا۔
عثمان بزدار کی قیادت میں ہی لاہور میں ایک ہزار بیڈز کا اسپتال 9دنوں میں تیار ہوا، دیگر اضلاع میں ضرورت کے مطابق فیلڈ اسپتالوں کا قیام جاری ہے، قرنطینہ سنٹرز کا قیام، ملتان میں ملک کا سب سے بڑا قرنطینہ 6ہزار بستروں پر مشتمل، یہ وہ اقدامات ہیں جو بزدار حکومت کی اہلیت اور نیک نیتی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، باقی عوام پر بھرپور ذمہ دار عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کے احکامات پر عمل کریں اور گھروں میں رہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچند خوب صورت خبریں۔۔حسن نثار
Next Article یہ چیز آج بھی کہیں پوشیدہ ہے۔۔گل نو خیز اختر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

جون 9, 2026

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع

جون 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.