Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»چند خوب صورت خبریں۔۔حسن نثار
حسن نثار

چند خوب صورت خبریں۔۔حسن نثار

ایڈیٹراپریل 19, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دو یا شاید تین ہفتہ قبل میں نے ’’میرے مطابق‘‘ میں کہا تھا کہ کورونا تتلیوں، جگنوؤں، چڑیوں، طوطوں کی بددعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انسان نے اشرف المخلوقات ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھایا جس سے بے شمار معصوم جانداروں کو شدید نقصان پہنچا لیکن آج مورخہ 18اپریل 2020ء بروز ہفتہ ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ جنگلی حیات کا یہ بیان پڑھ کر جی خوش ہو گیا کہ لاک ڈاؤن سے آلودگی میں کمی ہونے سے روٹھے ہوئے پرندے شہروں کی طرف پلٹنے لگے ہیں۔’’لان میں ایک بھی بیل ایسی نہیں جو بدیسی پرندے کے پر باندھ لےجنگلی آم کی جان لیوا مہک جب بلائے گی واپس چلا آئے گا‘‘شہروں سے روٹھے ہوئے سبز کبوتر، لال چونچ والی چڑیائیں، فاختائیں واپس آ رہی ہیں تو سب کو ان کی واپسی مبارک ہو۔ ﷲ کرے تتلیاں، جگنو بھی مان جائیں کہ ان کا بھی اس دھرتی پہ اتنا ہی حق ہے جتنا ہمارا۔ عدیم ہاشمی مرحوم نے جانے کس موج اور ترنگ میں یہ مہکتا اور ہمکتا شعر کہا تھااسے پسند ہیں پھول اور تتلیاں، جگنومیں اب کی بار پرندوں کے پر بھی لاؤں گاخوبصورت گھر، عمدہ گاڑی، ایئر کنڈیشنڈ ماحول، ڈیزائنرز کپڑے، آرام دہ جوتے، بینک بیلنس وغیرہ بھی ضروری ہوں گے لیکن اتنے ضروری بھی نہیں کہ انسان مردار خور گدھوں کا بھی قتل عام شروع کر دے۔ قارئین کو شاید یقین نہ آئے اور یہ حقیقت افسانہ لگے کہ ہماری حرکتوں کی وجہ سے گدھ بھی ناپید ہوتے جا رہے تھے جس کا سب سے بڑا اور شرمناک ترین ثبوت یہ ہے کہ اب لاہور کے قریب چھانگا مانگا میں سرکاری سطح پر گدھوں کی باقاعدہ ’’فارمنگ‘‘ کی جا رہی ہے تاکہ اس پرندے کی حفاظت اور تعداد میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ بے شک گدھ دیکھنے میں بہت ڈراؤنا اور گھناؤنا ہے، اس کی آواز بھی انتہائی مکروہ ہے لیکن اس کرہ ارض پر تھوڑا سا حق تو اس بدشکلے کا بھی ہے لیکن ایک دوسرے کے حقوق غصب کرنے والوں کے لئے گدھ کے حقوق کیا معنی؟ تو اتنا ہی سوچ لیتے کہ یہ مردار خور قسم کی مخلوق بھی انسان کی ’’ضرورت‘‘ ہے۔
ماؤزے تنگ کے حکم پر چین میں چڑیوں کی شامت آ گئی لیکن جرم ان کا یہ تھا کہ دانہ چگتی تھیں، اناج ’’ضائع‘‘ کرتی تھیں لیکن جب معلوم ہوا کہ وہ ’’حرام‘‘ نہیں کھاتی تھیں بلکہ ایسے کیڑے مکوڑے کھانے کی ’’ڈیوٹی‘‘ بھی دیتی تھیں جو فصلوں کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں تو ٹھنڈ پڑ گئی۔بنانے والے نے یہ دنیا صرف انسان اور اس کی بے لگام ہوس ہی کیلئے نہیں بنائی، اس میں اس کے اربوں کھربوں حصہ دار بھی ہیں لیکن انسان تو ایک دوسرے کے حصہ پر ہاتھ صاف کرنے سے باز نہیں آتا تو باقی دیدہ نادیدہ مخلوقات کس کھاتے میں؟ لیکن کبھی نہ کبھی تو بے آواز لاٹھی نے حرکت میں آنا ہی ہوتا ہے۔ بے آواز اور بے چہرہ لاٹھی!اربوں سال بیت گئے۔ انسان کو یہاں رہنا اور ایک دوسرے کے ساتھ برتنا نہیں آیا۔ کچھ عرصہ سے تو یہ مخلوق ٹیکنالوجی کے نام پر باقاعدہ وحشی ہو گئی ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ اور کسی کا وعظ نہ سننے والے کرونا کا وعظ سنتے ہیں یا نہیں؟ میرے نزدیک یہ سزا نہیں—پہلی باقاعدہ اور سنجیدہ قسم کی وارننگ ہے کیونکہ سزا کے تو ہم متحمل ہی نہیں ہو سکتے۔ کون افورڈ کر سکتا ہے کہ پہاڑ روئی کے گالوں کی مانند بکھر جائیں اور زمین بوسیدہ ترین کپڑے کی طرح پھاڑ دی جائے۔ ہم جیسے غیر ترقی یافتہ جنہیں ’’کرٹسی‘‘ کے طور پر ’’ترقی پذیر‘‘ کہا جاتا ہے تو کسی شمار قطار میں ہی نہیں—پ اصل امتحان اس نام نہاد ترقی یافتہ دنیا کا ہے جس نے ٹٹیریوں کی مانند زمین ہی نہیں، آسمان بھی سر پہ اٹھا رکھا تھا اور آج سر پکڑ کے بیٹھی ہے۔
یہاں مجھے سپرپاور کے سر پھرے صدر کی وہ ٹویٹ یاد آ رہی ہے جس کا مفہوم یہ تھا کہ امریکہ سپیس میں اپنی واضح برتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ چالو قسم کا شعر ہے جو عشروں پہلے بچے مباحثوں میں استعمال کرتے تھےبہتر ہے مہ و مہر پہ ڈالو نہ کمندیں انساں کی خبر لو کہ جو دم توڑ رہا ہےکل تک ان کی بڑھکیں نہیں گنی جاتی تھیں آج لاشیں نہیں گنی جا رہیں الامان الحفیظ یا حفیظ یا سلام عرصہ بعد آج کے اخبار دیکھ کر کچھ سکھ ملا۔ پہلا سکھ یہ کہ آلودگی کم ہونے پر روٹھے ہوئے پرندے شہروں کی جانب لوٹ رہے ہیں اور دوسری خوشی اس بات پر کہ نڈھال سٹاک مارکیٹ ICUسے نکلتی دکھائی دیتی ہے، ڈالر سستا ہو گیا، سونا سستا ہونے لگا۔ اسے کہتے ہیں کبڑے کو لات کا راس آ جانا۔ امریکہ سے لے کر IMFتک ’’مہربان‘‘۔ سعودیہ کی طرف سے بھی 20ارب ڈالرز معاہدوں کی منظوری اور ان سب سے بڑھ کر وہ دو آرڈیننس جن کے بعد کنسٹرکشن جیسی کثیر الجہت صنعت کو سانس اور سہولت ملے گی اور ذخیرہ اندوزوں، سمگلرز کو سزائیں ملیں گی تو سوچتا ہوں کہ سزاؤں کی تو پہلے بھی کمی نہ تھی، مزید بڑھا دیں لیکن یہ ملتی بھی تو دکھائی دیں اور پھر سزاؤں کے ملنے کی رفتار کا بھی شاید کوئی رول ہوتا ہو۔سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے خفیہ اداروں کی خدمات والا خیال بھی خوب ہے….. نتیجہ جو بھی ہو لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ عرصہ بعد چند خوب صورت خبریں بھی پڑھنے کو ملیں-اللہ نظر بد سے بچائے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : صدر کا علما سے معاہدہ ، وزیر اعظم کو مساجد ویران ہونے کا اندیشہ
Next Article کورونا۔ میانوالی سے لاہور تک۔۔منصور آفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.