Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم
  • حجام بیگم اور ٹھنڈی ٹھار قلفی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»درندوں کی بستی۔۔منصور آفاق
کالم

درندوں کی بستی۔۔منصور آفاق

ایڈیٹرستمبر 11, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ ملک کیوں درندوں کی بستی بنتا جارہا ہے۔کیا وہ انسان کہلانے کے حقدار ہیں جنہوں نے موٹر وے پر اپنی گاڑی میں جاتی ہوئی عورت کے ساتھ اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کی۔ نہیں ہرگز نہیں۔ وہ انسان نہیں ہو سکتے۔ وہ جانور تھے۔ یہ بستی ہی جانوروں کی ہے۔ گزشتہ حکومت میں صرف قصور میں سینکڑوں بچوں کے ساتھ ظلم ہوا۔ اس پر ظلم کہ آج بھی اہل قصور کہتے ہیں بااثر ہونے کی وجہ سے اصل مجرم ابھی تک آزاد پھرتے ہیں۔ سانحہ چونیاں، جس میں چار بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، اس کا مجرم وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ذاتی کاوشوں سے گرفتار ہوا مگر کیا اسے نمونہ ِ عبرت بنایا گیا کہ دوسروں کو سبق حاصل ہو۔ نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا، یہ کام عدلیہ کا تھا۔ اس ملک کی کئی دوسری بڑی خرابیوں کے ساتھ بڑی خرابی سست رفتار انصاف بھی ہے۔
پنجاب میں زیادتی کے کیسوں کی تعداد گزشتہ برس اتنی زیادہ تھی کہ ایک آئی جی کے بدلنے کی وجوہات میں یہ وجہ بھی سامنے آئی۔ اگرچہ اس برس حالات کچھ بہتر رہے مگر موٹروے پر سفر کرتی ہوئی ماں نے نیند سے چونک کے اٹھے ہوئے لوگوں کو گھبرا کے آنکھیں ملنے پر مجبور کردیا ہے۔ سیالکوٹ موٹر وے کی پولیس کہاں تھی۔ ان مجرموں نے موٹر وے کے ساتھ لگی ہوئی لوہے کی باڑ کاٹی۔ سڑک پر آئے، کار کا شیشہ توڑا، اس میں عورت بچوں کو نکالا اور باڑ سے دوسری طرف جھاڑیوں میں لے گئے۔ یہ واقعہ لمحہ بھر میں نہیں ہو سکتا۔ کہاں تھی آخر اس وقت پولیس۔ پھر یہ پولیس آئی جی موٹر وے کلیم امام کے ماتحت کیوں نہیں۔ کیا باقی موٹر ویز کیلئے کوئی اور آئی جی لگایا جائے گا۔ شاید پوری دنیا میں یہ واحد موٹروے ہے جس کا علیحدہ آئی جی ہے۔ ذرا غور کیجئے صرف ایک سڑک کا آئی جی۔ ہائے افسوس کہ وہ بھی محفوظ نہیں۔ وہاں بھی کئی کیسز ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں عمران خان نے چھٹا آئی جی تبدیل کیا ہے مگر ابھی تک کچھ نہیں ہو سکا، کرپشن نہیں رک سکی کہ پورا نظام کرپٹ ہے، اس کا مکمل سافٹ ویئر بدلنے کی ضرورت ہے اس کے بغیر یہ سوچنا کہ صرف پولیس ٹھیک ہوجائے گی تو یہ ممکن نہیں۔
یہ شاید پچھلے برس کی بات ہے میں ایک آئی جی کے دفتر میں گیا جہاں ایس ایچ اوز کے ساتھ ان کی میٹنگ اسی وقت ختم ہوئی تھی، ابھی وہ میٹنگ روم میں موجود تھے، آئی جی صاحب چونکہ میرے دوست تھے انہوں نے مجھے دیکھتے ہی کہا۔ آؤ آؤ ،روز قانون کی علمبرداری قائم کرنے کے مشورے دیتے ہو، کرپشن ختم کرنے کے طریقے بتاتے ہو۔ ان پولیس افسران کے اس سوال کا جواب تو دو۔ سوال یہ تھا کہ تھانے سے جب کوئی مقدمہ عدالت جاتا ہے تو عدالت کے اہلکار اس وقت تک کیس نہیں لیتے جب تک ایک کیس کے ساتھ کم از کم پانچ ہزار روپے نہ دئیے جائیں۔ ایک تھانے سے اگر ایک مہینے میں صرف ایک سو کیس بھی عدالت میں جائیں تو اس تھانے کو پانچ لاکھ روپے رشوت دینا پڑتی ہے، یہ پانچ لاکھ کہاں سے آئیں۔ عدالتی اہلکاروں کو رشوت لینے سے کیسے روکیں۔ سوال اتنا خوفناک تھا کہ میں اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔
اس میں کوئی شک نہیں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں امن ِعامہ کی صورتحال وہیں بہتر ہے جہاں کا ڈی پی او ایمان دار بھی ہے اور انتظامی معاملات میں بھی بھرپور استعداد رکھتا ہے۔ مثال کے طور میانوالی، جہاں عمران خان نے پورے پنجاب سے ڈھونڈ ڈھانڈ کر حسن اسد علوی کو ڈی پی او لگایا ہے۔ اسلام آباد میں توامنِ عامہ کی وجہ صرف عامر ذوالفقار ہیں جو اسلام آباد کے آئی جی ہیں ۔اسی طرح ایک ڈی پی او سرفراز ورک ہیں، جہاں بھی تعینات کئے گئے ، جرائم پیشہ عناصر اپنے بلوں میں گھس گئے۔ ایک صادق علی ڈوگر بھی ڈی پی او ہوتے تھے ۔ وہ بھی جس ضلع میں لگتے تھےجرائم کم ہو جاتے تھے۔یعنی یہ نہیں کہ پولیس کے پاس اچھے افسران نہیں ۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ ، شاید جن کی وجہ سے آئی جی پنجاب تبدیل ہوئے ،ان کے متعلق ایک دوست کہہ رہا تھا کہ وہ بھی بڑے دبنگ افسر ہیں ،اب لاہور میں جرائم اور کرپشن دونوں میں زبردست کمی آئے گی مگر اس وقت وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پھر امتحان میں ہیں ۔اگرچہ انہوں نے فوری طور پرنوٹس لیا، فرانزک کے ماہرین اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے مگر اب معاملہ صرف مجرموں کے گرفتار کرنے تک محدود نہیں رہنا، انہیں نشان ِعبرت بھی بناناانتہائی ضروری ہے ۔
کوئی آٹھ ماہ پہلے 13سالہ بچی سے واہ کینٹ پولیس کی حدود میں اجتماعی زیادتی کی گئی تھی، اس کا کیا ہوا؟۔ کوئی گیارہ ماہ پہلے نارتھ کراچی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ ملزموں کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پھر کیا ہوا؟۔کوئی ایک سال پہلے راولپنڈی کی ایک طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار آدمیوں کا ریمانڈ لیا گیا تھا۔ اس کا کیا ہوا؟۔کچھ بھی نہیں ۔بس ایک طویل خاموشی ۔ایسا لگتا ہے یہ ملک درندوں کی بستی بن چکا ہے۔ عمران خان جب چین کے دورے سے واپس آئے تھے تو کرپشن کے خاتمے کا چینی ماڈل ساتھ لائے تھے جس میں کرپشن پر موت کی سزا تھی اور انٹیلی جنس کا ایک بہت بڑا سسٹم تھا۔ فوری سزا تھی مگر رات کے رکھوالوں نے چند دنوں میں اُن کے سارے خواب چکنا چور کردئیے۔ تبدیلی دھری کی دھری رہ گئی۔ دسمبر تک شاید کسی تبدیلی کا امکان ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’ہمیں‘‘ یاد ہو کہ نہ یاد ہو (آخری قسط)۔۔حسن نثار
Next Article اس سے زیادہ نیا اور کیا؟۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی

مئی 26, 2026

معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 26, 2026

دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم

مئی 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی مئی 26, 2026
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 26, 2026
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم مئی 26, 2026
  • حجام بیگم اور ٹھنڈی ٹھار قلفی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت مئی 26, 2026
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم مئی 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.