Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»جلد معیشت بحال کردیں گے،عمران کی زندگی اب روتے روتے گزرے گی:مریم نواز
اہم خبریں

جلد معیشت بحال کردیں گے،عمران کی زندگی اب روتے روتے گزرے گی:مریم نواز

ایڈیٹرجنوری 28, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Maryam-Nawaz-before-JIT-1
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو ہوگا مکافات عمل ہوگا، زندگی اب روتے ہوئے گزرے گی۔لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچنے پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے شرکا کو اپنی اور پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے سلام کرنے کے بعد اعلان کیا کہ آپ کا اور میرا محبوب قائد جلد واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین بار نکالے جانے کے باوجود آج بھی نواز شریف ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے، جو آپ کی محبت میں جلد واپس آ رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ 28 جولائی پاکستان کا بہت بڑا سانحہ تھا۔ آپ نے 3 مرتبہ نواز شریف کو حکومت دی،انہوں نے 3 بار نواز شریف کو نکالا۔ ان لوگوں نے نواز شریف کو بار بار نکالا لیکن وہ نواز شریف ہی تھا جس نے 3 بار پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اللہ کے حساب کا نشانہ بنے ہو۔ ہم پاکستان کی معیشت کو مشکلات سے نکالیں گے۔ ترقی کرتا ہوا پاکستان جلد واپس آئے گا۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ نواز شریف کو احساس ہے ملک میں مہنگائی ہے، ہم جلد معیشت کو بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوں۔میڈیا میں سینئر رہنماؤں سے متعلق چلنے والی خبروں کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہوں گی، لیکن شاہدخاقان عباسی کی پارٹی اور نوازشریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی پہاڑ کی طرح ہے، جو اس سے گرے گاوہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا۔ شاہدخاقان نے کہا کہ میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا،جاؤں گا تو گھرجاؤں گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں۔ شاہدخاقان عباسی کانوازشریف اور پارٹی سے 3دہائیوں کاساتھ ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کے ساتھ جو کچھ کیا اس کی سزا قانون فطرت سے ملے گی۔ ماضی کی طرف دیکھتی ہوں توخوف آتاہے کہ کس انتقام کا نشانہ بنایاگیا۔ عمران خان اور حواریوں کے ساتھ جو ہوگا وہ مکافات عمل ہوگا،ا ن کی زندگی اب روتے ہوئے گزرے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو پارٹی میں لاکر مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے۔ نوازشریف اور شہبازشریف نے اہم ذمے داریاں دی ہیں۔ 4ماہ والد کے ساتھ سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کا موقع ملا۔ پیر سے رمضان تک مکمل پلاننگ کےساتھ شیڈول لے کر آئی ہوں ۔ ہم پارٹی کو نئی سمت دیں گے۔اجتماع کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان اورنوازشریف اکٹھے نیچے گئے تھے، اس بار پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے۔پارٹی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدل دیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والے کردار سب سامنے آرہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف،شہبازشریف اور مریم نواز نے آپ سے انتقام نہیں لیا۔ 8ماہ کا حساب بعد میں ہوگا، پہلے 4 سال کا حساب دینا ہوگا۔ ہم الیکشن سے ڈرنے والے نہیں ہیں، الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

# In first address after landing #economy #economy of pakistan #finance minister #finance minister ishaq dar #gird o pesh #girdopesh #ik #ishaq dar #Maryam #Maryam wants the masses to have faith in Dar for economic healing #nawaz sharif #Pakistan Muslim League-Nawaz Senior Vice President #Pakistan Muslim League-Nawaz Senior Vice President Maryam Nawaz #PML-N #PTI #عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز #عمران نے اپنی حکومت بھی خود توڑدی اور روبھی خود رہا، اب باقی زندگی بھی رونا پڑے گا: مریم imran khan maryam nawaz Maryam says PML-N not 'scared' of elections pakistan tehreek e insaf عمران خان گردو پیش مریم نواز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کی پارٹی دہشت گردوں کو فنڈنگ کرتی ہے،ہمیں کچھ ہوا تو حساب لیں گے:بلاول بھٹو
Next Article متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے،اسلام آباد میں چھٹی کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری سندھ میں موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے

اپریل 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.