Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ جتنا بھی طاقتور ہو سزا ملنی چاہیے، میاں جاوید لطیف
اہم خبریں

9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ جتنا بھی طاقتور ہو سزا ملنی چاہیے، میاں جاوید لطیف

ایڈیٹرجون 28, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور:وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ جتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔
لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈز کو سزا دینا ناگزیر ہے، ایک شخص کو سہولت دینے کے لیے جو کانٹے بوئے گئے اس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ کیا ملکی معیشت کی تباہی و بربادی کے فیصلوں پر تنقید ہونی چاہیے۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ جتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو اسے سزا ضرور ملنی چاہیے، ایسے لوگوں کو چوک چوراہوں میں سنا اور لٹکایا جائے ،یہ ایک ادارے پر نہیں پاکستان کی ریاست اور سلامتی پر حملہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم شروع دن سے کہہ رہے تھے کہ سہولت کاری ہو رہی ہے جو آج ثابت ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ان لوگوں کو سزا دینا نہیں بلکہ ہمارا ہدف فیصلہ کر کے تفریق پیدا کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کی آڑ میں پاکستان کی جو تباہی انہوں نے کرنی تھی وہ آج ثابت ہو گئی،9 اور 10 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کوئی رعایت ملی تو قوم اسے برداشت نہیں کرے گی۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ خود احتسابی کا عمل ایک اچھا عمل ہے ،یہ پاکستان کی پریشان حال قوم کے لیے نوید ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ایک طاقتور ادارہ اپنی خود احتسابی کا عمل شروع کرتا ہے تو خوش آئند ہے، دیگر اداروں کو بھی خود احتسابی کے عمل سے گزرنا چاہیے ، ایک ادارے نے خود احتسابی کر کے دوسروں کے لیے مثال قائم کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے انصاف فراہم کرنے والا ادارہ بھی اس عمل سے گزرے گا، جن لوگوں نے صرف ایک شخص کو تاج پہنانے کے لیے غلط فیصلے کئے وہ بھی خود احتسابی سے گزریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حاضر سروس کے ساتھ ساتھ اس پراجیکٹ کو لانچ کرنے والوں کو گرفتار کر کے سزا نہ ملی تو خدانخواستہ 9 مئی جیسا واقعہ دوبارہ ہو سکتا ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی ادارے میں ہو یا باہر ہو پاکستان سب کو مقدم ہے ،اداروں میں بیٹھے لوگوں پر ماضی میں بھی تنقید ہوتی رہی ہے ، جن فیصلوں سے پاکستان کے حالات خراب ہوتے ہیں ایسے فیصلوں پر تنقید کرنا لازم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جو پٹیشن لے کر گئے ہیں کہ آرمی ایکٹ کے تحت سزا نہیں ہونی چاہیے، ان سے پوچھنا چاہیے کہ آرمی ایکٹ کب بنا تھا ، جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں پاکستان کا قانون جائے بھاڑ میں انہوں نے صرف ایک شخص کو بچانا ہے ، ایسے لوگ جو گرین کارڈ ہولڈر بننے کی خواہش رکھتے ہیں وہ اس کا ساتھ دے رہے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سہولت کاری کے ثبوت مل چکے ہیں ایک بندے کو بچانے کے لیے پاکستان کی تباہی کی جا رہی ہے، 9مئی کے فیصلوں کے حوالے سے اس کلچر کو روکیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاکہ پارٹی قائد نواز شریف ڈھائی گھنٹے کی دوری پر ہیں جلد پاکستان آکر انتخابی اتحاد سے متعلق خود بتائیں گے، نواز شریف کا ماضی گواہ ہے کہ جب جب وہ حکومت میں آئے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئی، ان کی فہم و فراصت، تجربہ اور عالمی سطح پر اعتماد ملک کو دلدل سے نکال سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ملک کی بربادی ہوئی ، ان کے دور میں ہونے والے ملکی نقصان کی لمبی فہرست ہے ، پی آئی اے کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کے ایک فیصلہ سے اس اہم قومی ادارے کو 67 ارب سالانہ کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس بھنور سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں ۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ قوم کے ساتھ اداروں میں بیٹھے لوگ بھی حالات کو دیکھتے ہوئے مان رہے ہیں کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان کا چلنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے ،ابھی وہ باہر بیٹھ کر ہدایت دے رہے ہیں تو روس سے تیل اور گیس آ رہی ہے،جب نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے تو ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ( ن ) نے ماضی میں دو بار بغیر انتخابی اتحاد کے دو تہائی اکثریت حاصل کی، 2018 میں پنجاب میں اکثریت کے باوجود ہمیں حکومت نہیں بنانے دی گئی ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ملک میں ووٹر آزاد ہے یہی نواز شریف کا نعرہ تھا کہ ووٹ کو عزت دو۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کا خیال ہے کہ پچھلے چار پانچ سالوں میں جس پارٹی ورکر نے وفا کی اس کو ٹکٹ دی جائے گی ،نواز شریف پچاس فیصد نئے چہرے آگے لانا چاہتے ہیں ،موجودہ اراکین اسمبلی جو پارٹی کے ساتھ مکمل طور پر نہیں چلے ان کے حوالے سے بھی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleباجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
Next Article سابق صدر آصف زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.