گیلے وال : نمائندہ گردو پیش ۔۔ لودھراں تھانہ گیلے وال پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سترہ سالہ لڑکے محمد علی ولد صغیر شاہ کو ملتان سے بحفاظت بازیاب کر لیا، جو ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ گیلے وال عرفان سکھیرا نے بتایا کہ محمد سجاد شاہ نے چھوٹے بھائی محمد علی کی گمشدگی پر تھانہ گیلے وال سے رابطہ کیا اور بچے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق کی ہدایت پر فوری طور پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جب کہ بچے کی تلاش کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہار بھی جاری کیا گیاگیلے وال پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور محنت سے سراغ لگاتے ہوئے لڑکے کو ملتان سے ٹریس کیا اور بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ بیٹے کی واپسی پر والدین اور اہل خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
فیس بک کمینٹ

