Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم: بنگالی کی بیٹی
کالم

محمد حنیف کا کالم: بنگالی کی بیٹی

ایڈیٹرمارچ 7, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب سے پیدا ہوئی ہوں یہیں پر رہتی ہوں۔ والد پہلے کیکڑا پکڑنے کا کام کرتے تھے۔ اب بہت بیمار ہیں اور کچھ نہیں کرتے۔ میرے والدین کے پاس پرانے شناختی کارڈ تھے۔ میں اختر کالونی میں نادرا کے دفتر گئی میرے پاس برتھ سرٹیفکیٹ اور والد کا شناختی کارڈ تھا۔
انھوں نے میرا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کیا اور ساتھ میں والد صاحب کا بھی (شناختی کارڈ) بلاک کر دیا۔
میں دوبارہ گئی کاغذ جمع کروانے، ٹوکن نمبر بھی مل گیا مگر دو سال تک چکر لگائے۔ پھر انھوں نے کہا کہ یہ فارم لے کر صدر میں آئی بی کے دفتر جاؤ۔ میں ڈیڑھ سال تک اس دفتر کے چکر لگاتی رہی۔ انھوں نے کہا کہ آپ ایسے نہیں آ سکتیں۔ جب بلائیں تب آنا ورنہ دفتر کے احاطے میں نہیں آنے دیں گے۔
میرے شوہر فشریز کا کام کرتے ہیں۔ اس کا کارڈ بھی نہیں بنا۔ میرے سسر پنجابی ہیں ان کا کارڈ بنا ہوا ہے جبکہ ساس بنگالی ہے۔ ان کے پاس کارڈ نہیں ہے۔
میرے پانچ بھائی ہیں۔ بڑا مدرسے میں پڑھاتا ہے۔ باقی تین فشریز میں کام کرتے ہیں۔ لیکن ان کا کام بھی سیٹ نہیں ہو سکتا۔ کارڈ نہیں ہے تو نوکری نہیں کر سکتے۔ صرف دیہاڑی لگاتے ہیں۔ یہ گھر ہمارا اپنا ہے۔ لیکن ہمارے پاس کوئی کاغذ نہیں ہے ملکیت کا۔ نہ کسی کمپیوٹر پر ریکارڈ ہے۔ گیس بجلی سب پرانے مالک کے نام ہے۔
کارڈ کے بغیر کوئی زندگی نہیں ہے۔ میری بڑی بیٹی آٹھویں جماعت میں ہے ابھی نویں میں جا رہی ہے۔ ب فارم کے بغیر میٹرک کے امتحان میں نہیں بیٹھ سکتی۔ روتی رہتی ہے کہ امی آپ کیوں کچھ نہیں کرتی۔ میری بیٹی آمنہ مجھے الزام دیتی ہے کہ میں نے کارڈ نہیں بنوایا اس لیے وہ امتحان میں نہیں بیٹھ سکتی۔ کاش میرا کارڈ بن جائے۔ میری چھوٹی بہن میری بیٹی کے برابر ہے۔ وہ ٹی سی ایف کے سکول میں آٹھویں میں پڑھتی ہے۔
وہ بھی بورڈ کا امتحان نہیں دے سکتی۔ سکول والے بھی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔پچھلے مہینے میرے ابو بہت بیمار تھے۔ سول ہسپتال گئے تو انھوں نے کہا کارڈ لے کر آؤ تو پرچی ملے گی۔ کوئی ہمیں کارڈ دے گا تو ہم کسی کو دکھائیں گے۔ کبھی کوئی رحم کھا کر ہسپتال کی پرچی دے دیتا ہے۔ ورنہ نہیں دیتے۔
کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کیا کیا پریشانی ہے بتا نہیں سکتے۔ میری شادی 15 برس قبل ہوئی تھی تب حالات پھر بھی بہتر تھے، اب لوگ رشتہ دیکھنے آتے ہیں تو پہلے پوچھتے ہیں کہ بیٹی کا کارڈ بنا ہے یا بیٹے کے پاس کارڈ ہے۔ اگر نہ ہو تو رشتہ واپس لے کر چلے جاتے ہیں۔ اگر لڑکے یا لڑکی میں سے کسی ایک کے پاس بھی کارڈ نہیں ہے اور دونوں کی شادی ہو جائے تو بچوں کا کارڈ نہیں بن سکتا۔ تو لوگ یہ سوچ کر رشتہ نہیں دیتے۔
کاش میرا اور میری بچی کا کارڈ بن جائے تو پورے محلے کو مٹھائی کھلاؤں گی۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبات بات کا تماشا بنانا۔۔نقطہ نظر/ایازامیر
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔عورت مارچ سے کون کون خوفزدہ ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے

جون 16, 2026

ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 16, 2026

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے جون 16, 2026
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.