Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم: ’کشمیر بنا ہے فلسطین‘، کٹی ہوئی شہ رگ کا گیت
کالم

محمد حنیف کا کالم: ’کشمیر بنا ہے فلسطین‘، کٹی ہوئی شہ رگ کا گیت

ایڈیٹراگست 7, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kashmir news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گذشتہ سال کشمیر پر مودی کے ’شب خون‘ کے کچھ ہفتے بعد ایک کشمیری دوست سے فون پر بات ہوئی۔ وہ سرینگر کی جم پل ہے، انڈیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں پڑھ کر اور انڈیا کی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر کے بڑا ہوا ہے۔ لیکن ساتھ ہی بچپن سے ہی اپنے وطن میں ہونے والے ظلم کا چشم دید گواہ بھی ہے۔ٹارچر سیل، کرفیو، جبری گمشدگیاں، اجتماعی قبروں کا وہ ذکر ایسے ہی کرتا ہے جیسے ڈل جھیل کا یا اپنے آنگن میں لگے درختوں کے پتوں کے بدلتے رنگ کا۔
فون پر اس نے وہی کہانی سنائی جو میں اخباروں میں پڑھ چکا تھا (ہم جو بھی کہیں، بین الاقوامی میڈیا نے شروع کے چند مہینے کشمیر کو کافی تفصیلی کوریج دی۔ اس کی وجہ کوئی عالمی ضمیر نامی چیز نہیں تھی بلکہ کشمیر کے نوجوان صحافیوں اور فوٹوگرافروں کی تخلیقی کاوشیں تھی کہ عالمی میڈیا ان کی کہانی سننے پر مجبور ہوا اور پھر اچھے بچوں کی طرح کہانی سن کر سو گیا۔)
میرے دوست کا کئی مہینوں سے اپنے بزرگ والدین سے ٹیلی فون پر رابطہ نہیں ہوا تھا۔ باپ کی صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی تھی۔ سرینگر میں لوگ ڈی سی کے دفتر جا کر اپنے بچوں کو فون کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرتے اور جو خوش قسمت تھے جو وہ دو منٹ بات کر پاتے۔
میں یہ کہانی اخباروں میں بھی پڑھ چکا تھا، لیکن اخبار کی سرخی اور دیرینہ دوست کی درد آمیز گفتگو میں تھوڑا فرق ہوتا ہے۔ میرے پاس تسلی دینے کے لیے مناسب الفاظ نہیں تھے تو میں نے بات کا رخ مستقبل کے امکانات، ممکنہ عالمی ردعمل کی طرف موڑ دیا۔
تو پاکستان کیا کرے گا؟
کچھ تو کرے گا۔
میرا جواب کہیں میرے گلے میں پھنس کر رہ گیا عمران خان پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہہ چکے تھے کہ ’ہم اب کیا کریں، جنگ چھیڑ دیں؟‘
میں نے اپنے کشمیری بھائیوں کو پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ وغیرہ جیسی باتیں کہیں اور فون بند کر دیا۔
میرے ذہن میں فلسطین کا نقشہ آیا جہاں میں کبھی صحافتی اور کبھی تدریسی سلسلے میں جانا ہوا۔ وہاں بھی اسرائیل نے پوری دنیا سے آبادکاروں کو اکٹھا کرکے فلسطینی پہاڑوں اور کھیتوں پر قبضہ کروایا۔ جو فلسطینی باغوں کے مالک تھے وہ اب انہی باغوں میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔
فلسطینیوں کی آبادی کے بیچ ایسی بلند اور بدصورت دیوار کھڑی کی گئی کہ اگر آپ کا گھر ایک طرف ہے تو کھیت دوسری طرف۔ جو فاصلہ چار قدم کا تھا وہ اب 15 میل کا ہو گیا تھا۔ اسرائیلی نوجوان جب بور ہوتے ہیں تو کسی فلسطینی کسان کے کھیت میں گھس کر زیتون کے درختوں پر تیزاب کا سپرے کر دیتے ہیں۔
میں جو بات اپنے دوست سے کہہ نہ سکا وہ یہ تھی کہ ہم 70 سال سے ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ لگا رہے تھے۔ ہم پاکستان تو نہ بنا سکے کشمیر کو فلسطین ضرور بنا دیا گیا اور فلسطین کو فلسطین کیسے بنایا تھا وہاں تک ہماری اب یاداشت بھی نہیں جاتی۔
کشمیر کی آزادی کا ہمیں بس اتنا شوق تھا کہ کچھ دکانداروں نے تختی لگا رکھی تھی کہ کشمیر کی آزادی تک ادھار بند ہے ہے۔
یوم کشمیر سے پہلے جب آئی ایس پی آر نے نیا گانا ’چھوڑ دے میری وادی‘ ریلیز کیا تو حکومت اور عسکری اداروں کے چاہنے والے بھی بلبلا اٹھے کہ گانا گانے سے تو معشوق بھی نہیں ملتی آپ کشمیر آزاد کرانے چلے ہیں۔ اگر گانوں اور جگتوں سے کشمیر آزاد ہو سکتا تو کب کا ہو چکا ہوتا ہم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن ’حکومت نے کشمیر پر کچھ نہیں کیا‘ کا راگ الاپنے والوں سے عرض ہے کہ شاید ہم نے ضرورت سے کچھ زیادہ ہی کردیا۔
کیا حافظ سعید گھوڑے پر سوار ہو کر کشمیر آزاد کرانے نہیں گئے تھے۔ کیا مولانا مسعود اظہر نے لشکر کشی نہیں کی تھی اور ان کی واپسی اغوا کیے گئے طیارے میں نہیں ہوئی تھی اور خادم حسین رضوی اپنے منبر سے نہیں للکارتے کہ ’ہمیں اگلے محاذ پر بھیجو اور پیچھے سے چلا دو غوری۔ ‘
اگر ہم کچھ اور نہیں کر سکتے تو اتنا تو کر سکتے ہیں کہ کچھ دیر کے لیے خاموش ہو جائیں۔ میرا مطلب ہے ایک منٹ کی خاموشی نہیں بلکہ وہ خاموشی ہے جس میں آپ کشمیریوں کی آواز سن سکیں۔ کچھ دیر کے لیے کشمیر بنے گا پاکستان بھول کر کشمیری بھائیوں سے پوچھ لیں کے وہ کیا چاہتے ہیں؟ اور ہم کیسے ان کی مدد کر سکتے ہیں؟
ویسے کسی کشمیری دوست نے کافی عرصے سے نہیں پوچھا کہ پاکستان کیا کرے گا؟ اگر کوئی پوچھے گا تو کہہ دوں گا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور شہ رگ کٹ گئی لیکن ہماری ہمت دیکھو کہ ہم کٹی ہوئی شہ رگ کے ساتھ بھی گانے گا رہے ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان فلسطین مقبوضہ کشمیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد بن سلمان پر کینیڈا میں جلاوطنی اختیار کرنے والے سابق سعودی اہلکار کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : ’’نئے نقشے‘‘ میں جوناگڑھ کی موجودگی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

آج یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات : اسلام آباد میں کنٹینر راج

مارچ 13, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.