Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم : میرا کام، میری عبادت، میرے کرتوت
کالم

محمد حنیف کا کالم : میرا کام، میری عبادت، میرے کرتوت

ایڈیٹرجولائی 29, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے بچپن سے پہلے پاکستان میں ایک مشہور فلم بنی تھی، وہ فلم تو نہیں دیکھی لیکن اُس کا ایک ڈائیلاگ ہمیں سُنایا جاتا تھا کہ ایک چور چوری کرنے کے لیے کسی کے گھر میں گُھستا ہے، واردات کے دوران کہیں قریب سے ا ذان کی آواز آتی ہے، چور وہیں پر مصلیٰ بچھا کر نماز پڑھنا شروع کر دیتا ہے۔
نماز کے بعد چور کے ایمان سے متاثر ہو کر اہلِ خانہ پوچھتے ہیں چور صاحب یہ کُھلا تضاد نہیں ہے۔ چور کہتا ہے کہ نماز میرا فرض ہے اور چوری میرا پیشہ ہے۔ یہ فلم کا ڈائیلاگ تھا، ہم نے تقریباً اسے اپنا قومی نصب العین بنا لیا ہے۔
یہ ڈائیلاگ اس وقت یاد آیا جب کراچی کی دل دہلا دینے والی بارش میں سڑک کے ایک سگنل پر ایک نوجوان کو موٹر سائیکل لٹائے ہوئے دیکھا۔ پہلے یاد آیا کہ ہم بھی اپنی جوانی میں جب چلتی موٹر سائیکل میں پٹرول ختم ہو جاتا تھا تو اسے فٹ پاتھ پر لٹا کر بیٹھ جاتے تھے اور امید کرتے تھے کہ کہیں سے پائپ میں بچے دو، چار قطرے پٹرول انجن تک پہنچ جائے گا، موٹر سائیکل چل پڑے گی اور کم ازکم اگلے پٹرول پمپ تک پہنچ جائے گی۔
کراچی کی بارش میں موٹر سائیکل کو لٹائے شخص کو کچھ ایسی امید بھی نہ تھی کیونکہ جیب خالی تھی اور بارش میں کام پر جانے کے لیے نکلا تھا کہ کام پر پہنچ گیا تو مزدوری ملے گی جس سے اور پٹرول ڈلوا کر واپس گھر جا سکے گا۔
میں نے صحافیانہ تجسس سے پوچھ ڈالا کہ آخری پٹرول کتنے کا ڈلوایا تھا، اس نے کہا ساٹھ روپے کا، میں نے کہا تصدیق کے لیے چالیس روپے کا بھی ڈلوا کر دیکھو۔ پٹرول پمپ کے مزدور دردمندانہ دل رکھتے ہیں حقارت کی نظر سے نہیں دیکھتے، ڈال دیتے ہیں، پٹرول پمپ کی نال ٹینکی میں تھوکتی ہے اور پھر بند ہو جاتی ہے۔
اس بارش میں جب میرا شہر کراچی ’ڈوب رہا ہوں، ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں‘ گُنگنا رہا تھا ٹی وی پر ٹکر چلا کہ ایک بڑے منصف نے فرمایا ہے کہ ہم اپنا کام عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ یہ بھی یاد آیا کہ ہم ڈوبیں یا بچیں قوم کی نظر میں یا کم ازکم ہمارے میڈیا پر ایک گھمسان کا رن چل رہا ہے جس میں یہ فیصلہ ہونا ہے کہ پنجاب کا حکمران ’پرانے چوروں کا بیٹا‘ بنے گا یا ’ڈاکوؤں کا باپ‘۔
قانونی اور آئینی دلائل سر سے گزر گئے لیکن کام اور عبادت والی بات ذہن میں اٹک گئی۔سوچا اگر یہ کام کو عبادت کی طرح کرتے ہیں تو کیا عبادت کام کی طرح کرتے ہوں گے۔ کام کو کام کی طرح کرنے سے کس مذہب نے منع کیا ہے۔
اگر یہ سارے کام عبادت ہی ہیں تو ایک بےگناہ کو پھانسی پر لٹکانے سے پہلے اور بعد میں کتنے نفل پڑھنے سے کام عبادت بن جاتا ہے۔
آدھی رات کو عمران خان کو گھر بھیجنے کے لیے کتنے منصفوں کی تہجد قضا ہو گئی ہو گی اور اب اس کے کفارے کے لیے کتنے سجدے اور کرنے پڑیں گے۔ہمارے ملک کے زیادہ تر بالغ لوگ بلکہ کروڑوں بچے بچیاں بھی یا کام کرتے ہیں یا کام کی تلاش میں رہتے ہیں، عبادت بھی وہ نہیں کرتے جن کو مزدوری سے فرصت نہیں ملتی۔ میں نے کسی کو یہ دعویٰ کرتے نہیں سُنا کہ میری مزدوری کو ہی میرا سجدہ سمجھو۔
یہ وقت بھی گزر جائے گا لیکن یہ بھی یاد رکھا جائے گا کہ جب سفید پوش لوگ بچوں کو سکولوں سے نکلوا رہے تھے کہ فیس کے پیسے نہیں ہیں، جب سیلاب میں گھرے لوگ ویڈیو بنا کر اپنے بچے دکھانے پر مجبور تھے کہ کوئی آ کر ہمیں بچائے، جب کوئٹہ کے بیچ میں ایک خیمے میں پردہ دار بچیاں صرف یہ مطالبہ کر رہی تھیں کہ کوئی سرکاری اہلکار، کوئی سیاستدان، کوئی نرم دل رکھنے والا خفیہ ادارے والا آ کر انھیں یہ بتا دے کہ ان کے گھر والوں کو کیوں اغوا کیا گیا تو ہمارے ملک کے سب سے طاقتور سب سے سیانے لوگ اس بحث میں مصروف تھے کہ ہمارے سب سے بڑے صوبے کا تاج ایک ’چور‘ کے سر پر رکھا جائے یا ’ڈاکو‘ کے۔
ان کی ساری محنتیں، ریاضتیں، عبادتیں صرف اسی مقصد کے لیے تھیں کہ انصاف ہو اور انصاف پانے والا جو بھی ہو وہ ملک ریاض کے پرائیویٹ جہاز میں بیٹھ کر اپنی منزل پر پہنچے۔ باقی پوری قوم بارش میں بھیگتی، موٹر سائیکل سڑک پر لٹائے اور دو چار قطرے پیٹرول کے لیے دعا کرے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : انتخابات سے بھی مسئلہ حل نہیں ہو گا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.