لاہور: سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ سے حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقہ مٹیاری سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جا رہے تھے، ایس ایس پی کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو سندھ پولیس نے حراست میں لیا۔
سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کر دیا جائے، جیسے کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں، آئی جی سندھ اور سندھ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں، سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتہ کر کے کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ ایسے اقدام کا راستہ روکیں گے جس سے صوبوں میں بے چینی پھیلے۔
بشکریہ دنیا نیوز
فیس بک کمینٹ
# Muhammad Khan Bhatti # protective bail # punjab assembly # Punjab Assembly Secretary # Punjab Assembly Secretary Muhammad Khan Bhatti #former Punjab Chief Minister Parvez Elahi #gird o pesh #girdopesh #Murad Ali Shah #Parvez Elahi #Parvez Elahi's confidante Muhammad Khan Bhatti arrested in Sindh #sindh #Sindh High Court سندھ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ سے حراست میں لے لیا گیا گردوپیش محمد خان بھٹی

