Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»بوٹ پر شرمندگی۔۔ مجاہد بریلوی
کالم

بوٹ پر شرمندگی۔۔ مجاہد بریلوی

ایڈیٹرجنوری 18, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Kashif-Abbasi-Faisal-Vawda
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شجاع نواز کی کتاب The Battle for Pakistanکے اوراق کھولنے کیا بیٹھا کہ ہر باب ۔ ۔ ۔ ایک پورا کالم مانگتا ہے۔موضوعات ہی ایسے ہیں۔ ۔ ۔ مشرف ، بی بی این آر او،اور پھر اُن کی شہادت کے محرکات ۔ ۔ ۔ اسامہ بن لادن کی امریکیوں کے ہاتھوں ہلاکت، میمو گیٹ ،امریکی امداد ایک جال،پاکستانی فوج کی ٹرانسفارمیشن اور پاکستانی فوج کا Dilemma۔ ۔ ۔ مگر ابھی پی پی کی قائد کی شہادت میں خود پارٹی کے مرکزی قائدین کے مشکوک کردار کو ہی سمیٹا تھا کہ ایک نجی ٹی وی چینل کے اسکرین پر بدھ کی شب جو کچھ ہوا، اُس نے دہلا کر رکھ دیا۔ مہمان وفاقی وزیر فیصل واوڈا ،پی پی کے سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اور ن لیگ کے سینیٹر جاوید عباسی اور اُن کے سامنے دھری میز پر فوجی بوٹ ۔ ۔ ۔ وقتی چیخ و پکار کے بعد اور سانحات کی طرح اس شرمناک واقعہ کی بھی گرد بیٹھنا شروع ہوگئی ہے۔
صرف یہ ہوا کہ ہمارے کپتان وزیر اعظم عمران خان نے اپنے لاڈلے وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر دوہفتے کی پابندی لگادی ہے کہ وہ کسی چینل پر نہیں آئیں گے۔فیصل واوڈا کے ساتھ بیٹھے دومہمان قمر زمان کائرہ اور جاوید عباسی پروگرام کے نصف تک بیٹھے رہنے پر معذرت اور معافی مانگنے کے بجائے وضاحتیں دیتے پھِر رہے ہیں۔ خود نجی چینل کے اینکر اپنی اور دیگر اسکرینوں پر پھولے نہیں سما رہے کہ اُن کے پروگرام نے نہ صرف ratingsکے ریکارڈ توڑ دئیے بلکہ اپنے تمام چینلوں کے اینکروں کو چِت کر کے نمبر ون کا اعزاز حاصل کرلیا۔ حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کومیں اپنے بارے میں گفتگو سے ہمیشہ گریز کرتا ہوں ۔ ۔ ۔ مگر اس سانحہ ،جی ہاں، نجی چینل کی اسکرین پر جو کچھ دیکھا ،اُسے ایک سانحہ ہی کہوں گا۔
مجھے پاکستان کے پہلے آزاد نجی نیوز چینل انڈس نیوز کے پہلے اینکر یعنی میزبان ہونے کا شرف حاصل ہے۔ ’’دوٹوک‘‘ کے نام سے پاکستان کی تمام بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ انتہائی جارحانہ سوالات کے سبب میڈیامیں اعتبار بھی ملا اور یافت بھی اتنی معقول ملی کہ بعد کے برسوں میں زندگی آسان ہوگئی۔ ’دوٹوک‘ کے بعد ’مجاہد آن لائن‘ بھی کوئی چار سال چلا۔انڈس جب مسابقت کے سبب مالی مسائل کا شکار ہوا تو سی این بی سی پاکستان جوائن کیا،جہاں کوئی آٹھ سال خوشحالی کے گزارے ۔ ۔ ۔
تین سال چینل 24نیوز اور پھر ڈان نیوز۔ 17برسوں یعنی کم و بیش 200مہینوں ،6ہزار دنوں میں بغیر کسی وقفے کے آواز لگاتا رہا۔ ہر پروگرام کے مواد اور مہمانوں پر ایڈوائس اور بعد میں کسی غلطی پر وضاحت دینے کا ایک باقاعدہ میکنزم ہوتا تھا۔ ہاں ، یہ بھی اعتراف کرتاچلوں کہ میں خود سی این بی سی پاکستان میں ایک دوسرے میزبان کے پروگرام میں بیٹھنے پر 48گھنٹے پابندی کا شکار رہا کہ ادارے کی پالیسی کے برخلاف موقف اختیار کیا تھا۔جی ہاں،17برسوں میں صرف ایک بار ۔بعد میں لکھ کر معافی بھی مانگی ۔مگر ادھر سال دو سے جس طرح چھاتہ بردار اینکر وں نے اپنی سرکشی اور خودسری سے اسکرینوں کو جو اکھاڑا بنا رکھا ہے۔ ۔ ۔ اُس پر تو اب شرمندگی ہونے لگتی ہے کہ ہم بھی اسی ’قبیلے‘ سے دودہائی تک وابستہ رہے۔ سب سے بڑے ،معذرت کے ساتھ، ’مجرم‘ تو اینکر ہیں۔پھر ذمہ داری پیمرا کی ہے۔جس کی روز کے حساب سے چٹھیاں چینلوں کو ملتی ہیں۔
موصوف وفاقی وزیر اور اُن کی پارٹی اور قائد کے بارے میں اس لئے کچھ نہیں کہوں گا کہ ایک بار پھر معذرت کیساتھ ہماری سیاسی جماعتوں میں اوپر سے نیچے تک کوئی اخلاقیات کا کلچر ہے اورنہ ہی شریفانہ سیاست کی روایت ۔ساری مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کو ’چور‘ ،ڈاکو، اور کرپٹ کہنے والی جماعت کے قائد کی کور کمیٹی اور کابینہ پر نظر ڈال لیں۔ ۔ ۔متعلقہ موصوف وزیر توخود بنی گالہ کے لاڈلے اور معتمد ِ خاص ہیں۔مگر انتہائی مودبانہ اور احترام کے ساتھ کہ کیا آئی ایس پی آر کے ترجمان کا یہ فرض نہیں بنتا تھا کہ وہ اس کا نوٹس لیتے کہ ’وردی‘ ،کیپ اور بوٹ اس ادارے کی پہچان اور قابلِ احترام ہیں کہ یہی وردی،کیپ اور بوٹ سویلین پر کسی فوجی کو فوقیت اور اولیت دیتے ہیں۔کڑے سے کڑے وقت میں بھلے جان چلی جائے ایک فوجی اس پر آنچ آنے نہیں دیتا ۔ یہاں تک پہنچا ہوں تو خیال آیا کہ جذباتیت غالب آگئی۔ ۔ ۔ اس سے بھی بڑے بڑے سانحات اور واقعات وطنِ عزیز میں ہوئے ۔کونسا پہاڑ ٹوٹ پڑا ،کونسا کرپٹ سوُلی پر چڑھا،ایک ماڈل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ’’لاڈلی‘‘ ہونے کے سبب تین سال میں 72پھیرے دوبئی کے لگائے۔کسی پھیرے میں 5لاکھ ڈالر سے کم نہیں ہوتے۔چند ماہ کیلئے پکڑی بھی گئیں ۔مگر اب کس دیس میں بستی ہیں،اس بارے میں میری معلومات غریب ہیں۔
اور پھر شریفوں اور زرداریوں اور اُن کے شریکوں کا کونسا بال بیکا ہوگیا۔ ۔ ۔ پی پی کے ایک صوبائی وزیر پر 565ارب کے گھپلے کا الزام تھا ۔غالباً سال بھر جیل کاٹی۔موصوف ان دنوں اپنے فارم ہاؤس پر پکنک منا رہے ہیں۔’’حسن، حسین نواز‘‘ اور وہ ارب پتی سندھ کا مالی۔ ۔ ۔ توبہ توبہ ۔ رکھیو غالب ؔ مجھے اس تلخ نوائی میں معاف اچھے خاصے ایک انتہائی اہم موضوع پر لکھی کتاب سے لطف اندوز ہوکر قلم کی گھسائی میں مصروف تھا۔ ۔ ۔
شجاع نواز کی کتاب ،پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ حالیہ سیاسی تاریخ کے حوالے سے ایسی مستند دستاویز ہے کہ جس کا مطالعہ صحافت کے ہر طالب علم کیلئے لازمی ہے کہ اس میں پہلی بار پاکستانی فوج ،اس کے سویلین حکومتوں سے تلخ وترش تعلقات اور پھر امریکہ کی نادان دوستی سے جو ہم نے زخم کھائے ہیں۔ ۔ ۔ اُسے اتنے موثر پیرائے میں قلمبند کیا گیا ہے کہ آئندہ کوشش ہوگی کہ اس پر ایک دو کالم توضرور کھینچ دوں۔گرچہ 92کے ادارتی دوستوں کا اکثر شکوہ ہوتا ہے کہ یہ جو کالم پہ کالم آپ باندھتے ہیں ،تو کیا ضروری ہے کہ آپ کا پچھلا کالم بھی پڑھا گیا ہو۔ چلیں اس پر معذرت اورمعافی ۔مگر اسکرین پر بوٹ رکھ کر جو تذلیل اداروں اور اس سے بڑھ کر قوم کی ،کی گئی ہے اس پر افسوس کہ آنکھوں سے لہو بھی نہیں ٹپکتا۔ ایک طبقے کا یہ خیال ہے کہ یہ سارا کچھ ہمارے محترم خان صاحب کے لاڈلے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے طفیل ہوا۔ امید ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کے بڑے اس سارے معاملے پر مٹی پائو کہہ کر آگے نہیں بڑھ جائیں گے بلکہ فوری طور پر پیمرا، پی بی اے کا ایک ہنگامی اجلاس ہونا چاہئے جس میں ناصرف اس واقعہ کے حوالے سے ایک ایسی مثالی کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں چینلوں پر اس طرح کے سانحات نہ ہوں۔ ماضی میں بھی ہماری حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور حکومت میں معاون محترم نعیم الحق ن لیگی رہنما کو لائیو شو میں تھپڑ مار چکے ہیں۔ سکرین سے باہر تو حکمران جماعت کے وزیر اینکروں کو تھپڑ مارنے کے حوالے سے قومی شہرت کے حامل ہو گئے ہیں۔
( بشکریہ : روزنامہ 92 نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بوٹ شجاع نواز فیصل واوڈا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوادی شونٹر کی جھیل ، عبدالرشید اورلاپتہ ڈاکٹر کا احوال : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
Next Article گرفتاری دیئے بغیر پرویز مشرف اپیل دائر نہیں کرسکتے : سپریم کورٹ نے درخوا ست واپس کر دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیض حمید شواہد کے ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا

دسمبر 12, 2025

عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کو ’ذہنی مریض‘ اور ’سستا شاہ رخ خان‘ قرار دیدیا

مئی 20, 2025

فیصل واوڈا نے سنسنی پیداکی،کوئی 60 ارب روپےکی کرپشن نہیں ہوئی:عطا تارڑ

مارچ 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.