ملتان:بوسن روڈ پر موجود ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھریلو جھگڑے پر سابق لیگی ایم پی اے کے بھتیجے نے گاڑی میں اپنی بیوی اور دو بچوں پر فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے دونوں بچےموقع پر ہی جانبحق ہوگئے اور میاں بیوی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے
ریسکیو ذرائع کے مطابق 35 سالہ معروف نے پہلے دونوں بچوں اور بیوی کو گولیاں ماری اور پھر خود کو گولی ماری کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،مرنے والوں میں 33سالہ اقرا،5سالہ علیان اور 3سالہ آریاں شامل ہیں، ،وقوعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں،
تھانہ الپہ پولیس کے مطابق جمعرات کے روز چونگی نمبر نو کے رہائشی 35 سالہ معروف ولد طارق نعیم نے اپنے دو بیٹوں پانچ سالہ علیان ،تین سالہ اریان اور 33 سالہ بیوی اقراء بی بی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے ملتان میں نجی بینک کے سامنے چار افراد کو گولیاں لگنے کی اطلاع موصول ہوئی،متعلقہ پولیس ٹیم اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچی اور ریسکیو 1122 امدادی ٹیم کو بھی اطلاع دی گئی۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کشی کرنے والا شخص معروف سابق ممبر صوبائی اسمبلی طارق نعیم کا بیٹا تھا،جو اپنے دو بیٹوں اور بیوی کے ساتھ ڈی ایچ اے ملتان میں واقع بینک سے رقم نکلوانے کیلئے گیا،بینک سے باہر نکل کر اس کے اور بیوی کے مابین تقرار شروع ہوا،اس دوران معروف نے پستول نکال کر اپنے دونوں بیٹوں علیان ،اریان اور بیوی اقراء کو فائر مار کر خود کو بھی گولی مار لی،گولیاں لگنے سے دونوں بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ میاں اور بیوی کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے معاملہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاشوں کو نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،خود کشی کرنے والے شخص کے لواحقین سے اس کے مالی حالات سمیت دیگر معاملات سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ خود کشی کی کیا وجوہات ہیں، تحقیقاتی ٹیم جلد ہی اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
فیس بک کمینٹ