ملتان : جنوبی پنجاب میں جلد سازی کے فن کو نئے رجحانات سے متعار ف کرانے والے نامور جلد سازشیخ ظہیر الدین کی 12ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔شیخ ظہیر نے چالیس برس تک اس صنعت کے ساتھ وابستہ رہے ۔جنوبی پنجاب میں کتاب کے فروغ میں اوربہت سے پبلشرز اوراداروں کی ترویج میں نمایاںکرداراداکیا۔ایک طویل عرصہ تک اس خطے میں ان کاکوئی مدمقابل نہیں تھا وہ صرف ملتان ہی نہیں بلکہ بہاولپور ،ڈیرہ غازیخان ،وہاڑی اوردیگر نواحی شہروں میں شائع ہونے والی کتب کوظاہری حسن سے آراستہ کرتے تھے ۔
ملتان میں چرمی جلد ،لیمی نیشن اورایمباسٹ (ابھری ہوئی عبارت)کو بھی انہوں نے ہی متعارف کرایا ۔ان کے بہت سے شاگرد ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں کتب کے فروغ میں اپنا کردار اداکررہے ہیں ۔شیخ ظہیرالدین کا28نومبر 2012ءمیں 58برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔اب ان کے صاحبزادے شیخ ناصر ظہیر ان کے فن کو آگے بڑھارہے ہیں ۔
فیس بک کمینٹ