ملتان:محکمہ ڈاک نے جمعرات کے روز ڈاک کی فوری تقسیم کے لیے جنوبی پنجاب میں ارجنٹ میل سروس پلس کا آغاز کردیا اس سروس کے ذریعے ڈاک کی تقسیم دوسرے روز یقینی بنائی جائے گی۔ جی پی او ملتان میں اس سروس کا افتتاح پوسٹ ماسٹر جنرل سینٹرل پنجاب سرکل لاہور ملک انوار احمد نے کیا تقریب میں جنوبی پنجاب سرکل ملتان کے پوسٹ ماسٹر جنرل ظہیر اللہ خٹک،ڈائریکٹر وفاقی معتصب ملتان جاوید محمود بھٹی ،منیجر ایکسپریس پوسٹ اسحاق بلوچ سمیت دیگر افسران اور شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر انوار ملک پوسٹ ماسٹر جنرل سینٹرل پنجاب سرکل لاہور اور ظہیر اللہ خٹک پوسٹ ماسٹر جنرل سرکل ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ایس پلس کی سروس جنوبی پنجاب کے جنرل پوسٹ آفسز ملتان مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان ،ساہیوال ،رحیم یار خان، لیہ، بہاولپور، بہاول نگر، وہاڑی خانیوال، راجن پور، لودھراں، پاک پتن کے علاوہ تحصیل کی سطح پر پوسٹ آفسز میں بھی یہ سہولت موجود ہوگی۔ محکمہ ڈاک کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور محکمہ کو ڈیجیٹلائز کر کے کارکردگی کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں ملتان سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز چوہدری محمد حبیب، عمران اقبال، محمد وسیم، محمد عمران ڈسٹرکٹ میل آفس، راؤ طاہر، راؤ ریاض احمد، علی حسین بلوچ، محمد عمران، محمد کامران و دیگر نے شرکت کی۔
فیس بک کمینٹ