اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رججان دیکھا جا رہا ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1539 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82 ہزار پر دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے سے 80 ہزار 461 پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اس سے قبل سب سے زیادہ حد جولائی میں 81939 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادھر انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کم ہو گئی اور ڈالر 24 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ