ملتان: پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میںملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دیدی ۔1 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پشاور زلمی کی پوری ٹیم154 رنز بنا کر 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر ڈھیر ہوگئی۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے تھے۔
صائم ایوب کی ففٹی بھی کسی کام نہ آئی، پشاور زلمی کی ایک بعد ایک وکٹ گرتی گئی، بابر اعظم 9 رنز، محمد حارث 40، صائم ایوب 53 ، ٹام کوہلر کیڈمور 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔بھانوکا راجا پاکسے اور وہاب ریاض 1،1 سکور بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ خرم شہزاد 2، جیمز نیشم 12 اور سلمان ارشاد بغیر کوئی سکور بنائے احسان اللہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور احسان اللہ نے3،3 ، عباس آفریدی نے 2، کارلوس براتھویٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطان کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا بعدازاں شان مسعود 25 گیندوں پر 20 سکور بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔محمد رضوان ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر66 رنز بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ریلی روسو 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے35 گیندوں پر 75 سکور بناکر سلمان ارشاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطان کی ٹیم میں شان مسعود، محمد رضوان (کپتان)، ریلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، کارلوس براتھویٹ، اسامہ میر، عباس آفریدی، سمین گل، احسان اللہ جبکہ پشاور زلمی کے سکواڈ میںمحمد حارث، بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجا پاکسے، روومین پاول، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد، سفیان مقیم، جیمز نیشم شامل تھے۔
بشکریہ دنیا نیوز
فیس بک کمینٹ
#gird o pesh #girdopesh #Ihsanullah #multan cricket stadium #multan sultan #Peshawar Zalmi #PSL 8 #PSL 8: Rossouw #Rilee Rossouw’s #Rizwan #Rossouw #Sultans #Zalmi multan Rizwan cruise Sultans to crushing victory over Zalmi پشاور زلمی پی ایس ایل پی ایس ایل8 کرکٹ ملتان ملتان سلطانز ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دیدی ملتان کرکٹ سٹیڈیم