ملتان : ریڈیو پاکستان ملتان میں پی ٹی وی ملتان سنٹر کے اشتراک سے محفل مشاعرہ میں سرائیکی وسیب کے نمائندہ شعرا نے شرکت کی ۔ یہ مشاعرہ خوبصورت کلام اور اہل ،لتان کی بھرپور شرکت کے حوالے سے یادگار حیثیت اختیار کر گیا ۔مشاعرے کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد امین نے کی۔جبکہ سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیوپاکستان خورشید احمد ملک ،ملتان میں انچارج وفاقی محتسب جاوید محمود بھٹی ،اور پروفیسر انور جمال اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے۔ مشاعرے میں علاقائی شعراء نےاردو،سرائیکی، پنجابی اور ہر یانوی زبانوں میں سال نو کی مناسبت سےرومانوی شاعری پیش کی۔
مشاعرے کا عنوان تھا ۔”آئیں کچھ پل محبت کے رنگوں میں گزاریں“
مشاعرے میں قمر رضا شہزاد،وسیم ممتاز،ڈاکٹر شکیل پتافی ،مستحسن خیال ،شوذب کاظمی ،رضی الدین رضی ،ڈاکٹر سجادنعیم،پروفیسر مقبول گیلانی،صائمہ نورین بخاری،رضوانہ تبسم درانی،سلیم ناز،طفیل بلوچ،سید نعیم کاظمی،راو وحید اسد ،کومل جوئیہ،مشعل سیف،ساجد شام،اکبر ہاشمی،ملیحہ ساجد،ڈاکٹر شہزادہ وحید، شاہدہ وفا علوی،شبیر آصف، ،سحر سیال،کنول واجد،نوشین فاطمہ،عباس ملک،،شازیہ رباب اور دوسرے نامور شعراء نے اپنا مقبول کلام پیش کیا۔مشاعرے کی نظامت کے فرائض شاکر حسین شاکر نے انجام دیے۔
ریڈیوپاکستان ملتان سے نعیم اکبر کھوسہ اور پی ٹی وی ملتان سنٹر سے یونس چشتی اس مشاعرے کے پروڈیوسر تھےجبکہ گیسٹ پروڈیوسر قمر ہاشمی نے معاونت کی۔مشاعرے کے نگران جعفر بلوچ اور نگران اعلی ریاض میلسی تھے۔یہ مشاعرہ 18 جنوری کو رات 9 بجکر 10 منٹ پر ریڈیوپاکستان ملتان سے نشر ہو گا۔
فیس بک کمینٹ