Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»رضی بھائی اور ستارے مل نہیں سکتے : افتخار جعفری کے قلم سے
ادب

رضی بھائی اور ستارے مل نہیں سکتے : افتخار جعفری کے قلم سے

ایڈیٹراپریل 30, 202426 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sitaray book
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رضی بھائی سے میرا تعلق بہت پرانا ہے ۔لیکن ملاقات کم ہوتی رہی ہے ۔شاید وہ میرے ہم مزاج ہیں بہت جلد ناراض ہونے والے اور بہت جلد راضی ہونے والے ۔
ہمیشہ بڑے بھائی کی طرح انہوں نے میری خیریت دریافت کرنے میں پہل کی۔ اس مرتبہ بھی انہوں نے مجھے کال کر کے میری خیریت دریافت کی ۔ اپنی کتاب ” ستارے مل نہیں سکتے“ کا دوسرا ایڈیشن اپنے ہاتھوں سے مجھے دیا اور بہت محبت بھرے الفاظ میرے لیے لکھے ۔
بہت دنوں کے بعد رضی بھائی سے ملنے کا فائدہ ایک یہ بھی ہوا کہ بہت اچھی شاعری سننے کو ملی۔ ان کی شخصیت میں بہت تبدیلی نظر آئی اور وہ تبدیلی ان کی شاعری پر بھی اثر انداز نظر آئی ۔ رضی بھائی نے جو نئے اشعار مجھے سنائے ہیں ان میں یقینا کچھ گلے شکوے اور کچھ بے وفائیوں کا ذکر تھا ۔لوگوں کو راستہ دینے والی شاعری کی جگہ راستہ روکنے والی شاعری سننے کو ملی (جو کہ رضی جیسا آدمی عملی طور پر نہیں کر سکتا)۔
دوسرے ایڈیشن کا ٹائٹل بھی روایتی انداز سے مختلف ہے۔کتاب کا کاغذ بھی معیاری ہے۔128صفحات پر مشتمل کتاب کی اضافی شاعری آسانی سے یاد کی جاسکتی ہے ۔
رضی ہم معرفت کی منزلوں تک آن پہنچے ہیں
کسی کی بدعا کو اب دعا تسلیم کرتے ہیں
۔۔۔۔
گر جیت نہیں سکتے چلو ہار کے دیکھیں
اس جنگ میں اپنا کوئی کردار تو ہوگا
۔۔۔۔
جانتے تھے قتل ہونا ، لا پتا ہونا ہے بس
پر وہ بڑھتے جا رہے تھے ان کا رستہ عشق تھا
رضی بھائی آج بھی پرانے اخباروں میں لپٹا ہوا ایک صحافی ہے جو ہاتھ سے کتابت کی ہوئی اخباروں سے محبت کرتا ہے ،پرانی کتابوں کو سنبھال کے رکھتا ہے دراصل وہ اخبار اور رسالے نہیں ، وہ یادیں ہیں جن سے وہ بہت محبت کرتا ہے ۔
رضی بھائی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے نئے شعراء کو ہمیشہ متعارف کروایا اور جب تک نئے شعراء کو شاعری کا شوق رہا رضی کے گرد ایک حلقہ بنا رہا۔
رضی الدین رضی صحافت اور شاعری سے 46 سال سے وابستہ ہیں۔ ملتان شہر میں ادبی سرگرمیوں کا آ غاز کیا اور شعر و ادب کی تبلیغ کرتے رہے ۔مختلف اخباروں سے وابستہ رہے جن میں جنگ اور نوائے وقت شامل ہیں ۔سات اخبارات کی بانی ٹیم کے رکن بنے ۔ رضی الدین رضی کا درویشانہ مزاج درویش ہے ۔محبت ان کا مسلک ہے ۔
صحافت اور ادبی شعبوں میں رضی کے بہت سے مخالفین ایسے پیدا ہوئے جیسے بارش کے بعد پتنگے۔نکل آتے ہیں ۔
لیکن رضی کے مخالف بھی یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ شعر و ادب کے فروغ کے لیے اور نئے لوگوں کو ادبی بیٹھک اور ادبی تنظیموں سے متعارف کروانے میں رضی نے گزشتہ دو عشروں میں جو کاوشیں کیں ان کی مثال نہیں ملتی ۔ رضی کا مزاج اور طبیعت حبیب جالب اور منیر نیازی سے بہت مماثلت رکھتے ہیں ان تھک محنت ملتان کی گرد نے رضی کی بینائی تو متاثر کر دی مگر شاعری نے اس کی جسمانی توانائی کو بحال رکھا ۔رضی کی بہت سی بری عادات میں سے ایک بری عادت یہ بھی ہے کہ رضی نئے دوستوں پر بہت جلداعتبار کرنے لگتا ہے ۔رضی کی شخصیت شہد کے چھتے کی طرح ہے جیسے جیسے اس کے گرد بیٹھے لوگوں سے بچتے بچتے رضی کے قریب جاؤ گے رضی کی شخصیت کی مٹھاس سے لطف اندوز ہوتے جاؤ گے ۔ رضی کے دوستوں کی ایک کثیر تعداد اس کو چھوڑ کر اس جہان سے کوچ کر چکی ہے اور رضی ان سب کے تعزیتی ریفرنس منعقد کروا کے شاید کبھی نہ تھکتا اگر اس کو اس کے قریبی زندہ دوست چھوڑ نہ جاتے۔ دوستوں کے ہر دکھ میں شریک ہونے والا رضی دوستوں کے عزیز و اقارب کے جنازوں میں شریک ہونے والا رضی اب ولی بننے جا رہا تھا۔ رضی نے جتنے لوگوں کی تصاویر ٹی ہاؤس میں لگائی ہیں اسے اس کے صلے میں اتنی ہی دشنام طرازی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اور پھر جب اس نے دیکھا کہ ٹی ہاؤس میں اب جعلی ادیبوں اور صحافیوں کی تصاویر بھی آویزاں کر دی گئی ہیں تو ایک روز اس نے اپنی تصویر خود وہاں سے اتار دی ۔رضی کی اب تک 25 کتابیں مارکیٹ میں آچکی ہیں جن میں چار شعری مجموعے ہیں اور آٹھ کتابیں ملتان کی تاریخ و ثقافت اور ادب پر جب کہ پانچ کالموں کی کتابیں ہیں ۔ادبی تنظیموں میں رضی نے سخنور فورم کا آغاز کیا اور اس میں ادبی بیٹھک شروع کی ۔رضی بھائی ملتان پریس کلب کے عہدے دار بھی رہے ہیں ۔ ملتان یونین آف جرنلسٹ کے عہدیدار کی حیثیت سے صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد بھی کر رہے ہیں ۔ ریڈیو اور ٹی وی سے وابستہ ہیں ۔ ملتان میں ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے کا اعزاز بھی رضی کے پاس ہے پہلا آن لائن اخبار بھی رضی الدین رضی نے متعارف کروایا ۔
آج کل گرد و پیش چینل اور پبلیکیشنز سے وابستہ ہیں 40 سال سے صحافت کر رہے ہیں تقریبا 2 ہزار کالم لکھ چکے ہیں ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleججز خط کیس؛ عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے، چیف جسٹس
Next Article پنجاب میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.