ملتان : پاکستان ٹیلی وژن نیوز کے رپورٹر/ پروڈیوسر مزمل حسین جتوئی ہفتے کے روز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔ان کی عمر48برس تھی اوروہ گزشتہ 5 سال سے ہڈیوں اور گردوں کے عارضے کا شکار تھے۔
مزمل حسین نے مارچ 2008 میں پی ٹی وی اسلام آباد نیوز سنٹر سے بطور رپورٹر/پروڈیوسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔وہ اسلام آباد سنٹرسے معروف نیوز شو ڈیٹ لائن پاکستان سمیت مختلف بلیٹنز کے پروڈیوسر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے اوراس دوران رپورٹنگ بھی جاری رکھی۔سال 2010 میں پی ٹی وی ملتان مرکز سے منسلک ہونے کے بعدانہوں نے جہاں وی وی آئی پی کوریج کی وہیں جنوبی پنجاب کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار بھی ادا کرتے رہے۔ 2018 میںوہ ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہوئے اورپھران کے گردے بھی متاثر ہوگئے۔
وہ گزشتہ تین سال سے گردوں کا ڈائیلسز کرا رہے تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو سوگوارچھوڑاہے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی، سیکریٹری اطلاعات و ایم ڈی پی ٹی وی ظہور احمد اور ڈائریکٹر نیوز و کرنٹ افیئرز عون عباس ساہی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ جنرل منیجر پی ٹی وی ملتان مرکز احمد وقار بٹ،پی ٹی وی ملتان کے شعبہ نیوز کے سربراہ شیراز درانی، سی بی اے یونین مشعل کے مرکزی جنرل سیکریٹری چودھری فاروق احمد، مرکزی صدر جہانگیر خان، مرکزی چیئرمین ابراہیم کمال اور سردار رشید لغاری نے بھی مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے ان کے آبائی گاو¿ں فاضل پور ضلع راجن پور میں ادا کی جائے گی۔
فیس بک کمینٹ