کراچی : نام ور صحافی اور روزنامہ جنگ کراچی کے ادارتی عملے کے سربراہ سید حیدر تقی آج 21 اپریل بروز اتوار طویل علات کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم گزشتہ چند ماہ سے پتے کے سرطان میں مبتلا تھے۔ گزشتہ رات انہیں تکلیف بڑھ جانے پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
مرحوم برصغیر پاک و ہند کے ممتاز فلسفی، صحافی اور مترجم سید محمد تقی کے صاحبزادے تھے۔ سادات امروہہ کے ممتاز خانوادے سے تعلق رکھنے والے سید حیدر تقی رئیس امروہی اور جون ایلیا کے بھتیجے تھے۔
فیس بک کمینٹ

