کراچی : مسلم کمرشل بینک انتظامیہ کی بے حسی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہزاروں ضعیف العمر پینشنرز،بیوائیں اور یتیم بچے عید کی خوشیاں منانے سے محروم رہ گئے ۔
آل پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اورنگزیب تنولی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےایسوسی ایشن کی جانب سےگورنر اسٹیٹ اور مسلم کمرشل بینک اتھارٹی کی توجہ متعد بار اس مسئلہ کی جانب مبذول کرائی جاچکی ہے کہ مسلم کمرشل بینک لمییڈ کی انتظامیہ کی جانب سےضعیف العمر پینشنرز، بیواؤں اور یتیم بچوں کی پینشن کی بروقت ادا ئیگی نہ کئے جانے کے سبب ہزاروں پینشنرز ہرماہ معاشی اور معاشرتی مشکلات کا شکار ہورہے ہیں۔
بڑے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے واضع احکامات کے باوجود بینک انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔ جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے عید الفطر کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پینشنرز کی ماہ اپریل کی پینشن کی پیشگی ادائیگی کے احکاما ت صادر کیے گئے تھے ۔ اور اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے پینشن کی مدمیں درکار فنڈ تمام کمرشل بینکوں کومنتقل کرنے کے ساتھ ساتھ یہ کہا گیا تھا کہ تمام کمرشل بینک عید سے پہلے تمام پینشنرز کی پینشن کی رقم اُن کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے پابند ہونگے ۔یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام کمرشل بینکوں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام پینشنرز کی پینشن اُن کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی ۔ مگر مسلم کمرشل بینک لمیٹیڈکی جانب سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور ہدایات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا گیا۔ ہاں البتہ لاہور میں پینشنرز کے شدید احتجاج کی وجہ سے لاہور سٹی کی کچھ برانچوں میں آخری لمحات میں پینشنرز کی رقم ضرور منتقل کی گئی ۔جس سے صرف وہی پینشنرز مستفید ہوسکے جن کے پاس اے ٹی ایم کارڈ کی سہولت موجود تھی۔باقی مانندہ تمام پینشنرز اپنی پینشن کی حصولی سے محروم رہے۔
اُنہوں نے بحیثیت جنرل سیکرٹری ایک بار پھر گورنر اسٹیٹ بینک کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مذکور کراتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمرشل بینک لمیٹیڈ کی غفلت، لاپرواہ اور حالات کی سنگینی سے بے خبر انظامیہ کی جانب سے پینشنرز کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظالمانہ رویہ،نا انصافی،زیادتی اوربے جا ناروا سلوک ، ہنوزجاری پینشنرز دشمنی پالیسیوں اور پینشنرز کے مسائل سے بے توجہ کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے ۔ اور مسلم کمرشل بینک لمیٹیڈ کی انتظامیہ کو پینشن کی بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے۔ بصورت دیگر آل پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے ضعیف العمر پینشنرز،بیواؤں اور یتیم بچوں کے حقوق کے تحفظ کی مد میں مسلم کمرشل بینک لمیٹیڈ کی ظالم وجابر انتظامیہ کی جانب سے پینشنرز کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظالمانہ وجابرانہ رویوں کے خلاف ملک گیر احتجاج سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ جس کی تمام تر خراب صورت حال کی ذمہ داری مسلم کمر شل بینک لمیٹیڈ بینک انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
فیس بک کمینٹ

