Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا
  • عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی
  • قلات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے افسر سمیت دو اہلکار ’اغوا‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ندیم افضل چن کا دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
اہم خبریں

ندیم افضل چن کا دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

ایڈیٹرمارچ 6, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور:وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ کر دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کی قیادت کے ہمراہ لاہور میں ندیم افضل چن کے گھر پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
لاہور میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ہمرا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ آ ج سے 20/22 سال میں نے پاکستان پیپلزپارٹی سے سیاست شروع کی تھی، لیکن فیملی اور کچھ دیگر مجبوریوں کی وجہ سے مجھے ایک غلط فیصلہ کرنا پڑا جس کا میں اعتراف کرتا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب جب میرے گھر آئے تھے تو میں نے ان کو بھی کہا تھا کہ میں آج بھی بھٹو والا ہوں اور کل بھی بھٹو والا ہوں۔
انہوں نے پیپلزپارٹی میں اپنی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنے گھر واپس آگیا ہوں جس پر مجھے انتہائی خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے عزت دی۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چن صاحب کو پی پی میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی واپسی پوری پیپلزپارٹی کے لیے خوشخبری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موجود وہ تمام افراد جو ماضی میں پیپلز پارٹی کا حصہ رہے ہیں ان سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور پیپلزپارٹی کا حصہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم 7/8 دن سے سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں، اس وقت ندیم افضل چن صاحب کا ہمارے قافلے کا حصہ بننا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام موجودہ مسائل سے نمٹنے کی جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہیے تاکہ ایک عوامی حکومت قائم ہو جو ان مسائل کا حل کرسکے، ان شا اللہ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کامیاب ہوں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان یوٹرن لینے کے عادی ہیں لیکن ہم یوٹرن نہیں لیتے، ہماری اپوزیشن کے نتیجے میں حکومت پریشر میں ہے جس کا سامنا حکومت کو اس سے پہلے کبھی نہیں رہا ہے، ہم پہلے بھی سنیٹ میں حکومت کو شکست دے چکے ہیں اور آئندہ بھی شکست دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک عدم اعمتاد آنے سے پہلے وزیراعظم کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے، وہ پہلے بھی بہت بار اسمبلی توڑنے کی دھمکی دے چکے ہیں، اگر انہیں عوام پر اعتماد ہے تو اسمبلی توڑ کر عوام میں آئیں اور ہمارا مقابلہ کریں، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو اپوزیشن کی تیاری جاری ہے، ہم اسلام آباد پہنچ کر تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں گے اور ان شااللہ کامیاب بھی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان کو موبلائز کرنامشکل فیصلہ تھا، ہمارے ساتھ آنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنا دیرینہ مطالبہ تھا لیکن یہ حکومت کی خوش نصیبی تھی کہ کورونا اور لاک ڈاون کی وجہ سے ہم یہ محنت پہلے نہہیں شروع کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی کا موقف پہلے دن سے یہی رہا کہ دونوں محاذوں پر حکومت کا مقابلہ کرنا چاہیے، یہ ایک جعلی اکثریت ہے جسے مسلط کیا گیا ہے۔
’تحریک عدم اعتماد مشکل ٹاسک ہے‘
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک عدم اعتماد مشکل ٹاسک ہے، لیکن ہمیں کوشش اور محنت کرنی ہے کیونکہ ملک کو اس کی ضرورت ہے، اس بحران سے نکلنے کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھانا ہوگا
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم میں کامیابی کی 100 فیصد گارنٹی نہیں دے سکتا، لیکن 100 فیصد گارنٹی کا انتظار کرتے رہیں گے تو یہ ظلم جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن عوام کو نظرآرہا ہے کہ جتنا میرے بس میں ہے میں کوشش کررہا ہوں، تحریک عدم اعتماد میں ناکام بھی ہوئے تو چین سے گھر نہیں بیٹھیں گے، ان کے پیچھے لگے رہیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ بتاتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کبھی نیوٹرل نہیں رہی، اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے کا امتحان چند دنوں میں آنے والا ہے۔
(ن)لیگ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں لڑوانے کی کوشش نہ کریں، اس وقت ہم ایک بڑے مقصد کےلئے باہر نکلے ہیں، پی پی کے علاوہ کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جس پر سلیکٹد ہونے کا الزام نہیں لگایا جاسکتا۔
انہوں نے کہا ک ہمارا ارادہ جمہوری طریقے سے تحریک عدم اعتماد لانا ہے، اگر حکومت تحریک عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنے کے لیے کسی غیرجمہوری طریقے سے رکاوٹ نہیں بنتی تو ہم بھی کوئی انتہائی قدم نہیں اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہ اس ساری جدوجہد میں حکومتی اتحادیوں کا رول انتہائی اہم ہے، جو لوگ ہم سے رابطہ کررہے ہیں ان کے ساتھ بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو سکتی ہے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسینیئر اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:جشن کہاں منانا ہے، رہنمائی فرما دیں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم

مئی 26, 2026

پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ

مئی 25, 2026

ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم مئی 26, 2026
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ مئی 25, 2026
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 25, 2026
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی مئی 25, 2026
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب مئی 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.