Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نادرا کا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک کیے جانے کا انکشاف
اہم خبریں

نادرا کا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک کیے جانے کا انکشاف

ایڈیٹرنومبر 26, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mian chanuu nadra
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے انکشاف کیا ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں جعلی سموں کی روک تھام سے متعلق بریفنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ڈاکٹر طارق پرویز نے بتایا کہ نادرا کا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک ہو چکا ہے جبکہ فیصل آباد میں ایک کارروائی کے دوران 13 ہزار جعلی سمز برآمد کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا کمپرومائز ہوچکا ہے اور بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوا ہے، سائبر کرائم ونگ کو سائبر کرائم کے حوالے سے اب تک 89 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم کو روزانہ اتنی شکایات موصول ہورہی ہیں مگر عملہ کم ہے، سائبر کرائم ونگ کے پاس صرف 162 انویسٹی گیشن افسران ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ مالی فراڈ کے کیسز آتے ہیں اور جب کسی کو پکڑتے ہیں تو کوئی بزرگ شخص یا خاتون ہوتی ہیں۔
کمیٹی اجلاس کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مزید بتایا کہ سمز کے بائیومیٹرک کے دوران بعض اوقات نادرا کا ڈیٹا کمپرومائز ہوجاتا ہے۔
اس موقع پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چئیرمین میجرجنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پی ٹی اے نے کسی بھی موبائل فون کمپنی کو ڈور ٹو ڈور سم فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی، غیر قانونی سمز کی فروخت میں ایک سال میں 600 فیصد کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنکھوں کا ڈیٹا بیس موجود نہیں ہے، غیر قانونی طریقے سے لوگوں کے انگوٹھے کے نشان لیے جاتے ہیں، اب انگوٹھے کے نشان والا معاملہ ختم کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دو آپریٹرز کو ایک سال میں بالترتیب 10 کروڑ اور 5 کروڑ جرمانہ کیا ہے، 5 لاکھ 36 ہزار سمز کو بلاک کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ موبائل آپریٹرز نے فرنچائزز کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 26 ہزار غیر قانونی سمز کی صرف رواں سال اکتوبر میں نشان دہی کی گئی، غیر قانونی سمز کی فروخت روکنے کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مالی فراڈ کا پیغام بھیجنے والوں کے خلاف پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر شکایت کی جاسکتی ہے۔
مشترکہ اجلاس میں اراکین کی لوکیشن ٹریس کی گئی، کنول شوزب
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے پارلیمنٹ کے حالیہ مشترکہ اجلاس میں اراکین کی موبائل لوکیشن ٹریس کیے جانے کا انکشاف کیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی اراکین کہ موبائل لوکیشن ٹریس کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہماری لوکیشن لی گئی، مجھ سمیت دو ممبران کی لوکیشن سندھ کے علاقے ٹھٹہ میں ٹریس ہوئی۔
کنول شوزب نے کہا کہ سب کی لوکیشن وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری لے رہی تھیں، اراکین یہاں موجود تھے لیکن لوکیشن ٹھٹہ میں ظاہر ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہماری لوکیشن تو ہمیشہ لی جاتی ہے، پارٹی کو ہم اپنی مرضی سے لوکیشن دیتے ہیں لیکن کمیٹی میں ایک مثال دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک ممبر کی لوکیشن 3 جگہوں پر ظاہر ہورہی ہو تو یہ خوف ناک بات ہے، کمیٹی کو بتایا کہ اس مسئلہ پر بھی قابو پایا جانا چاہیے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطاہر سرور میرکا کالم:پاکستان ٹیلی ویژن: پی ٹی وی نے جیتی ہوئی بازی کیسے ہاری؟
Next Article جنوری میں منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری، 350 ارب کے نئے ٹیکس لگیں گے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 26, 2026

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.