کوے ہم سے ناراض ہیں
آئیے ملکر انہیں منالیں 😩😩
کوا ہو یا کوی ہم نے ہمیشہ سے انہیں پیاسا لکھا پیاسا سمجھا ایک کوے نے گھڑے میں کنکر ڈال کر پانی پینے کی کیا کوشش کی ہم نے اسکی آنیوالی نسلوں کو پیاسا سمجھ لیا
ہندی۔اردو۔انگریزی۔عربی ہرزبان کے ادب لٹریچر میں وہ ایک پیاسا کوا اپنے انمٹ نقوش چھوڑ گیا
اردو والوں نے فلمی گیتوں میں جھوٹ بولنے پر کوے کے کاٹنے کا شوشہ جھوڑ دیا
جھوٹ بولے کوا کاٹے
کالے کوے سے ڈریو
پنجابی فلمی گیت ان سے آگے نکل گئے اڈ کوٹھے اتوں کانواں وے سرائیکی میں منصور ملنگی ان پر برس پڑے
اڈ جا وے کانواں رولا نئی پائی دا کسی ظالم نے یہ شوشہ چھوڑ دیا
جب آپ کی منڈیر پر کوا بولے تو مہمانوں کے آنے کا سندیسہ ہوتا ہے
حالانکہ کوا یہ ذمہ داری نہ بھی نبھائے تو
آنے والوں کو کہاں روک سکا ہے
کوئی
بدنامی بہرحال کوے کے حصے میں آئی
حضرت انسان کو اب اس کوے بارے اپنا رویہ بدلنا چاہئے
اپنی چھتوں پر کوے کے لئے خوراک کو خصوصی بندوبست کرنا چاہیئے یہ صرف پیاسا ہی نہیں بھوکا بھی ہوتا ہے اسے پیاس کے ساتھ بھوک بھی لگتی ہے یہ ہماری منڈیر پر مہمان کی نہیں اپنی بھوک کی خبر دے رہا ہوتا ہے ہمارے رائیٹرز ادیبوں میں سے کسی کو پیاسا کوا کے مقابلے پر بھوکا کوا کی کہانی لکھ دینی چاہئے
فیس بک کمینٹ

