Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»سمیع چوہدری کا کالم:فلپس نے سارے گمان پلٹ دیے
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا کالم:فلپس نے سارے گمان پلٹ دیے

ایڈیٹرجنوری 14, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan newzealand
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قریب تھا کہ کیوی امیدوں کے محل مسمار ہو جاتے اور 15 سال بعد برّصغیر میں کوئی ون ڈے سیریز جیتنے کا خواب ادھورا ہی رہ جاتا مگر گلین فلپس بیچ میں آ گئے۔ اُنھوں نے جارحیت اپنائی اور پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ایک اور معرکہ ہار بیٹھا۔
اپنے تئیں تو پاکستانی بولنگ اس میچ کو بہت پہلے ختم کر چکی تھی جب ٹام لیتھم بھی مڈل اوورز کے ہنگامی انہدام کی نذر ہوئے اور ڈگمگاتی کیوی بیٹنگ لائن کو صرف ایک ہی مستند بلے باز کا سہارا میسر رہ گیا تھا۔
مگر یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ مستند بلے باز گلین فلپس ہوں گے جو صحت کے کچھ مسائل کے باعث چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے سے قاصر رہ گئے تھے اور خلافِ معمول ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے۔
اگرچہ لیتھم مزاحمت کر رہے تھے مگر پاکستانی بولنگ پوری طرح میچ پر سوار ہو چکی تھی اور مطلوبہ رن ریٹ بھی چڑھتا جا رہا تھا۔ لیکن نجانے کیوں گلین فلپس جیسے بلے باز کو کریز پر آتے ہی شارٹ پچ کے پیکج سے بھرپور استقبالیہ دیا گیا۔
یہ بنیادی نکتہ پاکستانی بولرز سے کیونکر اوجھل رہ گیا کہ ایسے جارح مزاج بلے باز کے لیے شارٹ پچ یا فل لینتھ کے بجائے، تیکھی لائن میں ہارڈ لینتھ بھی عمدہ ہتھیار ہو سکتی تھی؟
یہ پچ پچھلے میچ سے بہت الگ تھی۔ اس میں ویسا بھیانک ٹرن اور دھیما باؤنس نہیں تھا۔ یہاں رنز بنانے کے مواقع دستیاب تھے اور سپنرز بھی کوئی بڑا خطرہ نہیں تھے۔ مگر پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر اپنی سوچ کے ہاتھوں ڈھیر ہو گئی۔
جہاں 300 کا مجموعہ قرینِ قیاس تھا، وہاں ٹاپ آرڈر کا سٹرائیک ریٹ آڑے آ گیا اور اوائل میں برتی گئی احتیاط بالآخر مہنگی پڑی؛ جب لوور آرڈر کیوی بولنگ کے ڈسپلن کا شکار ہوا۔ جس وقت کے انتظار میں پاکستانی بلے بازوں نے لمبی تمہید باندھ رکھی تھی، وہ وقت آنے پر خود جاتے بنے۔
پچھلے دو عشروں میں دنیائے کرکٹ کا ارتقا بہت تیزی سے ہوا ہے مگر اپروچ کے معاملے میں پاکستانی بیٹنگ آج بھی دو دہائیاں پیچھے نظر آ رہی ہے جہاں اگر اوپر دو وکٹیں جلد گر جائیں تو ایک مدافعتی خول اوڑھ لیا جاتا ہے اور بازو کھولنے کے لیے کسی بھلے وقت کا انتظار شروع کر دیا جاتا ہے۔
مسئلہ مگر یہ ہے کہ وہ بھلا وقت 35 اوورز سے پہلے آ کے نہیں دیتا۔ اور پھر بھلا وقت آنے تک اعصاب ہی نہیں، عضلات بھی جواب دے چکے ہوتے ہیں۔ یوں، حالات کا جبر ایک نئے بلے باز کو نئے سرے سے ساری کہانی باندھنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
اگرچہ پاکستانی بولنگ نے مڈل اوورز میں بہتر کارکردگی دکھائی مگر فلپس کے خلاف شارٹ پچ کے تجربے نے ساری کاوش کو گہنا دیا۔ جہاں گڈ لینتھ اور ہارڈ لینتھ سے طبع آزمائی مؤثر ثابت ہو سکتی تھی، نجانے کیوں وہاں شارٹ پچ اور لیگ سٹمپ چینل سے غزل سرا ہونا بھی ضروری سمجھ لیا گیا۔
اور پھر جب بابر اعظم طے کر ہی چکے تھے کہ اُنھیں رجحان بدل کر ہدف کے تعاقب کے بجائے مجموعے کا دفاع کرنا ہے تو پھر سلجھانے کی گتھی یہ بھی ہے کہ نسیم شاہ کو آرام دینا کیوں ضروری تھا۔ حالانکہ پی ایس ایل کے آغاز میں بھی ابھی مہینہ بھر باقی ہے اور یہ رواں سپیل کا آخری انٹرنیشنل میچ تھا جہاں جیت پاکستان کے لیے ضروری تھی۔
بحیثیتِ مجموعی یہاں پاکستانی بولنگ مایوس کن نہیں تھی مگر المیہ یہ رہا کہ اس بولنگ کی ذہانت کھیل کے کچھ دقیق لمحات میں اپنا رنگ جمانے سے قاصر رہ گئی۔
اور یہیں اگر پاکستانی بیٹنگ بھی مجموعے میں 20 یا 30 رنز اور جوڑ پاتی تو شاید یہ سیریز پاکستان کے نام ہو سکتی تھی۔
مگر گلین فلپس اچانک امڈے اور ان کی یلغار نے سارے گمان پلٹ دیے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کاکالم:ہڈ حرام جن!
Next Article ناصر محمود شیخ کا اختصاریہ : بھوکے کوے کی کہانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.