Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»دہشت گردی پھیلانے والوں سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا : قومی سلامتی کمیٹی
اسلام آباد

دہشت گردی پھیلانے والوں سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا : قومی سلامتی کمیٹی

ایڈیٹرجنوری 2, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
national security commitee
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں دہشت گردی کو برداشت نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کشیدگی پھیلانے والوں یا تمام تنظیموں سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹنے کا عزم دہرایا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے بعد وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 40واں اجلاس منعقد ہوا ، جس میں متعلقہ وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ’قومی سلامتی‘ کا تصور معاشی سلامتی کے گردگھومتا ہے اور یہ کہ معاشی خودانحصاری یا خودمختاری کے بغیر قومی خودمختاری اور وقار پر دباﺅ آتا ہے۔
اجلاس کے بارے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال اور ان چیلنجز کا جامع انداز میں جائزہ لیا گیا جس کا خاص طور پر پاکستان کے کم آمدنی اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کو سامنا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس کو معاشی استحکام کے روڈمیپ کے حوالے سے بریفنگ دی، جس میں عالمی مالیاتی اداروں سے مذاکرات کا اسٹیٹس بھی شامل ہے، اس کے ساتھ ساتھ باہمی مفادات پر مبنی دیگر مالیاتی ذرائع تلاش کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی نے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا ہے، جس میں درآمدات کی ریشنلائزیشن اور کرنسی کے غیر قانونی انخلا اور ہنڈی حوالے کو روکنا شامل ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خاص طور پر زرعی اور صنعتی پیداوار بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ خوراک کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔اس کے علاوہ متبادل درآمد اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
مزید اتفاق کیا گیا کہ ایسی عوام دوست پالیسیاں بنانا ترجیح ہوگی جن کا فائدہ عام آدمی کو منتقل ہو گا۔مزید بتایا گیا کہ مؤثر اور تیز رفتار اقتصادی بحالی اور روڈ میپ کے حصول کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی کوشش کے حوالے سے بتایا گیا کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر صوبائی حکومتوں اور کثیر الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو پر اتفاق کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیر اعظم اور وفاقی اکائیوں کی قیادت میں جاری امدادی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی کو ملک کی سیکیورٹی کی صورت حال اور خاص کر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے لیے سماجی اقتصادی ترقی اور نیشنل انٹرنل سیکیورٹی پالیسی کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سرپرستی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج بھرپور، محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کریں گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ کوئی بھی ملک دہشت گردوں کے لیے کوئی پناہ گاہ یا سہولت فراہم نہیں کرے گا اور پاکستان اس حوالے سے اپنے شہریوں کی حفاظت کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی میں پاکستان میں دہشت گردی کو برداشت نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کشیدگی پھیلانے والوں یا تمام تنظیموں سے نمٹنے کا عزم دہرایا گیا۔دہشت گردی کے حوالے سے اجلاس میں کہا گیا کہ اس سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور پاکستان کے ہر کونے میں ریاست کی مکمل عمل داری قائم کی جائے گی۔سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اپیکس کمیٹیوں کو بھی بحال کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں خاص طور پر محکمہ انسداد دہشت گردی کو مطلوبہ صلاحیت کے ساتھ لڑنے کے معیار میں لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جمعے کو ہونے والے اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے دہشت گردی کو بھرپور قوت سے بلاتفریق ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا اور اجلاس پیر تک مؤخر کردیا تھا تاکہ تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلوں کو حتمی شکل دی جاسکے۔قومی سلامتی کمیٹی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی سے متعلق فیصلہ سازی کا اہم ترین فورم ہے، اس کے اجلاس میں سینئر سویلین اور فوجی قیادت شریک تھی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا دوسرے دور تک جاری رہنا کافی غیر معمولی ہے، اس لیے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ نہ صرف دہشت گردی سے نمٹنے بلکہ ملک کی تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بھی فیصلے کیے جائیں گے۔
حکومت کے ذرائع نے بتایا تھا کہ سول اور فوجی قیادت نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار پاکستان 2001 میں شروع ہونے والی دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے بعد امن حاصل کر چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دے گی کیونکہ یہ امن ہزاروں پاکستانی شہریوں کی قربانی کی بدولت حاصل کیا گیا ہے۔
گزشتہ چند مہینوں کے دوران ملک میں امن و امان کی صورت حال مزید خراب ہوئی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، داعش اور گل بہادر گروپ جیسے دہشت گرد گروہ پورے ملک میں بے دریغ حملے کر رہے ہیں۔بلوچستان میں باغیوں نے بھی اپنی پرتشدد سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ گٹھ جوڑ قائم کرلیا ہے۔
بنوں میں خیبرپختونخوا پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کے تفتیشی مرکز میں پیش آنے والے واقعے اور اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی کوشش نے ناصرف ایوان اقتدار میں خطرے کی گھنٹی بجائی بلکہ کئی ممالک کو اپنے شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے فکرمند بھی کردیا ہے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قومی سلامتی کمیٹی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمتنازع ٹوئیٹس:اسلام ۤباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی،رہائی کا حکم
Next Article شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ : شہباز شریف ہسپتال میں دوپہر کے بعد ڈاکٹر نہ ادویہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا

مئی 7, 2025

بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان پوری قوت سے جواب دے گا: محسن نقوی

اپریل 29, 2025

پانی روکنا اعلان جنگ، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلان

اپریل 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.