اہم خبریں

ڈیفنس لاہور میں دھماکہ : 8 افراد جاں بحق 30 زخمی

لاہور : لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں لاہور کے علاقے گلبرگ میں بھی ایک اور دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی، تاہم وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے گلبرگ میں دھماکے کی تردید کردی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس زیڈ بلاک میں ایک زیر تعمیر عمارت میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔جس مقام پر دھماکا ہوا، وہ لاہور کا ایک مصروف اور کمرشل علاقہ ہے جہاں کئی دفاتر اور کھانے پینے کے مراکز قائم ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور اردگرد کی دکانیں بند کروا کر علاقے کو سیل کر دیا گیا، جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی طلب کر لیا گیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker