ٹوکیو : جاپان نے ڈرون کے ذریعے اخبار کی تقسیم کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور جاپان کے اخبارات میں” اخبار فروش ڈرون “ کی تصویرتوجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ذرا تصور کیجئے کہ ایک ڈرون آپ کے گھر کی چھت پر آئے اور صحن میں تازہ اخبار کا بنڈل گراکر واپس چلا جائے،یہ افسانوی سی بات لگتی ہے مگر مستقبل میں شاید اخبار کی ترسیل کا یہی طریقہ کار ہمارے اس عالم رنگ و بو میں رائج ہو جائے، اب یہ افسانہ نہیں حقیقت ہے، یہاں جاپان میں تو ڈرون نے اخباری ہاکر کا کام شروع کردیا ہے ، ہوکائیدو کی ایک اخباری تقسیم کار کمپنی نے اس ہفتے ڈرون طیاروں سے اخبارات کی تقسیم کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ اس تجربے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ جاپان میں زلزلوں کے بعد کئی علاقوں میںاخبارکی ترسیل رک جاتی ہے ۔دو ہفتے قبل جاپان میں زلزلے سے پل تباہ ہو گئے تھے جس کے بعد کئی علاقوں میں اخبار تقسیم نہیں ہو سکا تھا ۔
فیس بک کمینٹ