اسلام آباد :حکومت نے ایک اور یو ٹرن لیتے ہوئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے فوری مذاکرات شروع کیے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے فوری مذاکرات کی منظوری دے دی ہے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک جس مشکل حالات سے گزر رہا ہے پورے ملک کو ادراک ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت یہ مشکل حالات چھوڑ کر گئی، ہم نے اس بحران سے نکلنے کے لیے بیک وقت متبادل راستے اختیار کرنے ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔
فیس بک کمینٹ