کراچی : فن لینڈ کی معروف کمپنی نوکیا نے 26 فروری کو نوکیا 3310 نئی صورت میں متعارف کرایا ہے، ماضی کے مقابلے میں اس فون میں نئی سہولتیں ہیں۔ 17 سال پہلے فون میں کیمرہ نہیں ہوتا تھا اب کیمرے اور براؤزنگ کی سہولت بھی اس میں موجود ہے۔ فون اب سمارٹ ہے اور اس کی سٹوریج بھی زیادہ ہے ۔فون کا ڈسپلے پہلے سے بڑا اور رنگین ہے۔ یہ فون ٹچ نہیں ہو گا۔ بٹن استعمال کئے جائیں گے اور اس کی بیٹری پر لگاتار 22 گھنٹے تک بات کی جا سکتی ہے جبکہ وہ ایک ماہ تک سٹینڈ بائی بھی رہ سکتا ہے۔ فون کی قیمت 5 سے 6 ہزار پاکستانی روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔
فیس بک کمینٹ