اسلام آباد: جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی باوقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز شریک ہوئے۔ وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے ارکان کو بھی حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جبکہ مسلح افواج کے سربراہان، سفارتکار اور دیگر شعبوں کے افراد بھی شریک ہوئے۔ حلف برداری کی تقریب میں مختلف ممالک کے چیف جسٹس صاحبان اور سینئر ججز کو بھی مدعو کیا گیا تھا . تقریب حلف برداری کے بعد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ پہنچے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
اتوار, ستمبر 8, 2024
تازہ خبریں:
- پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد کے داخلی راستے کنٹینرز رکھ کر بند کر دیے گئے
- خواجہ آصف نے عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا اشارہ دے دیا
- یاسر پیر زادہ کا کالم : ایک اسپتال کی ’فحاشی‘
- عطا ء الحق قاسمی کا کالم : میں اور میرا آئینہ!
- اقبال ارشد کے غم کا فسانہ اور کہانی کا آخری کردار : رضی الدین رضی کی یاد نگاری
- عمران خان ’آرمی چیف نے نفرتیں کم کرنے کا بیان دیا، نفرتیں آپ کی وجہ سے ہیں، آپ کی طرف سے کم ہونی چاہییں‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : یوم دفاع پر پاک فوج سے اظہار یک جہتی کیسے کیا جائے؟
- ٹائم میگزین کا سرورق، ‘اے آئی کی 100 بااثر شخصیات’ میں انیل کپور بھی شامل
- بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں، بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا: شاہ محمود
- مسیحی بھائیوں کے دکھوں کا اشاریہ : ’ گل و خار‘ کا پیش لفظ رضی الدین رضی کے قلم سے