ڈاکٹر کاشف مصطفی پیشے کے اعتبار سے کارڈیک سرجن ہیں۔ لوگوں کے دلوں کی بے ترتیب دھڑکنوں کو ترتیب میں لاتے ہیں۔ اس سے قبل ہم نے ایک اور ڈاکٹر انجم جلال کو دیکھا تھا جو دل کے آپریشن کرنے کے بعد جو وقت ملتا تھا لفظوں کی خطاطی کر کے انہیں ترتیب میں لاتے تھے۔ یادِ بخیر آج سے چند سال پہلے کی بات ہے کہ وہ سعودی عرب سے ملتان کے چوہدری پرویز الٰہی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بطور کارڈیک سرجن کے تشریف لائے تو سرجری کے فلور پر جگہ جگہ ان کے تخلیق کردہ قرآنی فن پارے آویزاں تھے۔ معلوم یہ ہوا کہ جن انگلیوں سے وہ سرجری کرتے ہیں انہی انگلیوں سے وہ اتنی شاندار کیلی گرافی کرتے ہیں کہ اگر وہ ڈاکٹر نہ بھی ہوتے تو تب بھی ان کے روزگار کا کوئی مسئلہ نہ ہوتا۔ بہرحال ذکر ہو رہا ہے ڈاکٹر کاشف مصطفی کا جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیت سے وقت نکالا اور اس سرزمین میں پہنچ گئے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسرائیل کا جغرافیہ مختصر، تاریخ طویل اور فساد لامتناہی ہے۔ یعنی وہی اسرائیل جس کے بارے میں کاشف مصطفی کا دورانِ پرواز اپنے ہمسفر سے پہلا مکالمہ ہوا تو یہی اس کتاب کا حاصل ہے۔ وہ ہم سفر یہودی تھا اور کاشف مصطفی سے کہہ رہا تھا:
”اسرائیل ایک مقدس سرزمین ہے آپ کا عقیدہ کچھ بھی ہو۔ آپ وہاں سے خالی ہاتھ نہیں لوٹتے۔“
بدھ, دسمبر 6, 2023
تازہ خبریں:
- ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانیکا انکشاف
- عاصمہ شیرازی کا کالم:انتخابات میں اصل مقابلہ کس کا؟
- ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:نواز شریف کی راہ کے کانٹے اور چیئرمین پی ٹی آئی
- نصرت جاویدکا تجزیہ:دانیال عزیز کے مسلم لیگ (ن) سے جدائی کے سفر کا آغاز
- سید مجاہد علی کا تجزیہ:نواز شریف، عمران خان کے خوف سے باہر نکلیں
- خالد مسعود خان کا کالم:حالیہ سیاسی بندوبست اور مارک ٹوئین کا جملہ
- امر جلیل کا کالم:مجھے لمبی عمر کی دعائیں نہ دو
- عرفان صدیقی کا کالم:کچھ اِن تصویروں کا بھی سوچیں!
- اے آر وائی نیوز کو جھوٹی خبر نشر کرنے پر عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کا حکم
- یہود اور اسلام دشمنی، دونوں پر بات کروں گی: جمائما گولڈ سمتھ کا تجزیہ