لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت انہیں تحریک چلانے کے لئے سکیورٹی فراہم کرے۔ 3 ماہ کی خاموشی کے بعد انہوں نے ایک بار پھر اپنے چار مطالبات کو منوانے کے لئے تحریک کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پارٹی اجلاس میں انہوں نے کہا تحریک چلانے میں سب سے بڑی رکاوٹ سکیورٹی کی عدم دستیابی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا جس طرح سندھ حکومت نے وزیر اعظم نواز شریف کے لیے ٹھٹھہ اور دیگر شہروں کے دوروں کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کیے تھے اسی طرح شہباز شریف انتظامیہ کو بھی سکیورٹی انتظامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں ریلیوں کا اہتمام کیا جائے۔
فیس بک کمینٹ