لندن : بی بی سی اردو سروس کے سینئر براڈکاسٹر وقار احمد طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئے۔وقار احمد بی بی سی ارود کی نشریات کے ان لوگوں میں شامل تھے جو ادارے اور نشریات کی پہچان تھے۔ انکا ٹھہرا ہوا لہجہ اور زبان و بیان کا اپنا انداز ان کو اپنے ساتھیوں میں بھی منفرد بناتا تھا ۔ وقار احمد ہیومن رائیٹس آف پاکستان کے پروفیسر عزیز صدیقی (مرحوم) کے برادرِ نسبتی تھے۔ وقار احمد کا انتقال بدھ 13 مارچ کی صبح لندن میں ہوا۔ وقار احمد لندن آنے سے پہلے کراچی یونی ورسٹی میں معلم تھے۔ انہوں نے بی بی سی سے بہت عرصے تک پروگرام سیر بین پیش کیا۔وہ اپنی علمیت اور مشفقانہ رویے کی وجہ سے بہت شہرت رکھتے تھے۔ چند برس پہلے وہ ادارے سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اپنا زیادہ تر وقت مطالعے اور گھر پر ہی گزارتے تھے اور اسی اثنا میں ان پر فالج کا حملہ ہوا جس کے بعد وہ بستر کے ہو کر رہ گئے ۔ان کے دوستوں ساتھیوں اور شرکائے کار نے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔
بشکریہ : عالمی اخبار
فیس بک کمینٹ