عارف والا : پنجاب کی تحصیل عارف والا میں 210 بچیوں کو سکول آنے جانے کے لیے سائیکلیں دی گئی ہیں۔ سکول کے پرنسپل کے مطابق بچیاں دیہات سے پیدل چل کر آتی تھیں، اب سائیکل پر باآسانی آ جاتی ہیں اور چھٹیاں بھی کم کرتی ہیں۔ اس حوالے سے ڈوئچے ویلے نے مقامی مسجد کے امام قاری محمد افضل سے بھی ان کا موقف جانا۔ ان کا کہنا تھا، ایک لڑکی نہایت گرمی میں روز پیدل چل کر اسکول پہنچتی ہے۔ اگر وہ سائیکل چلا کر سکول پہنچے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ قاری صاحب نے علاقے میں ایک عمدہ مثال ایسے قائم کی ہے کہ ان کی اپنی بیٹی بھی اب سائیکل پر ہی سکول جاتی ہے۔
فیس بک کمینٹ