نئی دہلی : بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات واضح سبقت سے جیت لیے ہیں۔بی بی سی کے مطابق تاحال آنے والے نتائج کو دیکھا جائے تو بی جے پی انڈین پارلیمان کی 543 میں سے 300 نشستیں جیت رہی ہے۔انڈین الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے بی جے پی کا اتحاد مجموعی طور پر 343 نشستوں پر آگے ہے۔نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامیابی دلوانے پر انڈین عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’شکریہ انڈیا۔ ہمارے اتحاد پر اعتماد کا اظہار ہمیں منکسرالمزاج بناتا ہے اور ہمیں ہمت دے رہا ہے کہ لوگوں کی امیدیں پوری کرنے کے لیے مزید محنت کریں۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی نریندر مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر میں وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جنوبی ایشیا میں امن اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرامید ہوں۔‘ ادھر کانگریس کے راہول گاندھی نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے ۔
بشکریہ : بی بی سی اردو )
فیس بک کمینٹ