سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیری عوام میں آزادی کی نئی روح پھونکنے والے شہید برہان وانی کے ساتھی ذاکر موسی سمیت دو افرادکو شہید کردیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما میں گھر گھر تلاشی اور محاصرے کے دوران ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا جس میں ذاکر موسیٰ بھی شامل ہیں جو عظیم نوجوان حریت پسند کشمیری برہان وانی کے قریبی ساتھی تھے۔ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ذاکر موسیٰ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سخت پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔چند روز قبل ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو شہید کردیا تھا جب کہ قابض انتظامیہ نے کلگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی تھی۔
فیس بک کمینٹ