اہم خبریں

کوئٹہ میں نماز جمعہ کےدوران دھماکہ :دو افراد شہید ، 13 زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد شہید اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔دھماکے کے بعد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع نے دھماکے میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker