اہم خبریںکھیل

انگلینڈ نےورلڈ کپ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 104 رنز سےہرا دیا۔

لندن: 12ویں کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر اس ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔اس ٹورنامنٹ کے شروع ہونے سے قبل پانچیوں مرتبہ عالمی کپ کی میزبانی کرنے والے ملک انگلینڈ کی ٹیم کو ’فیورٹ‘ قرار دیا جا رہا تھا جس کا بھرپور مظاہرہ انھوں نے پہلے ہی میچ میں کر دیا۔جنوبی افریقہ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور انگلینڈ نے آٹھ ووکٹوں کے نقصان پر 311 رنز سکور کیے۔انگلینڈ کے 311 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام نظر آئی اور ان کے لیے پچاس اوور پورے کرنا بھی دشوار ہو گیا۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم چالیسویں اوور میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جو شروع ہی میں لڑکھڑا گئی تھی اننگز کے کسی بھی مرحلے پر اپنے قدم نہ جما سکی اور ووکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔وکٹیں گرنے کی رم جھم انگلش کھلاڑیوں کی نپی تلی بالنگ کے علاوہ شاندار فلیڈنگ کی وجہ سے بھی جاری رہی۔بلا خوف تردید یہ کہا جا سکتا ہے کہ سٹوک نے باونڈری پر پھلکوائیو جو کیچ پکڑا اس نے عالمی کپ میں فیلڈنگ کا نیا معیار قائم کر دیا ہے جسے دوسری ٹیموں کے لیے برقرار رکھنا شاید آسان نہ ہو۔گو انگلش اننگز کے دوران جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے بھی بہت معیاری فیلڈنگ کی تھی اور کئی ایک اچھے کیچ پکڑے لیکن سٹوک کا کیچ یقیناً غیر معمولی تھا۔میچ کے 35ویں اوور کی پہلی گیند پر عادل رشید کی گیند پر پھلکوائیو نے اچھی شاٹ لگائی تھی جسے سٹوک نے حیرت انگیز طور پر ہوا میں جست لگا کر پکڑ لیا۔جنوبی افریقہ کے اوپنگ بلے باز ہاشم آملہ کھیل کے شروع میں ہیلمٹ پر گیند لگنے سے پویلین میں چلے گئے تھے ڈر ڈسن کے آؤٹ ہونے کے بعد کھیلنے آئے۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔



جنوبی افریقی اننگز کے چوتھے اوور میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے ایک تیز گیند کرائی جو ہاشم آملہ کے ہیلمٹ پر لگی اور اس کے نتیجے میں وہ میدان سے باہر چلے گئے۔اس کے بعد آٹھویں اوور میں جوفرا آرچر نے آئڈن مارکرام کو جو روٹ کے ہاتھوں کیچ کرا دیے وہ 11 رنز بنا سکے۔اس کے دو اوورز بعد آرچر نے ایک اور تیز گیند کرائی جسے جنوبی افریقہ کے کپتان سنبھال نہ سکے اور باؤنڈری پر معین علی کے ہاتھوں پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔وان ڈر ڈسن کا قسمت نے ساتھ دیا اور 14ویں اوور میں معین علی کی گیند پر کیپر بٹلر نے ان کا کیچ چھوڑ دیا۔اننگز کے 18ویں اوور میں کوئنٹن ڈی کاک نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری 58 گیندوں پر مکمل کر لی۔وان ڈر ڈسن کے ساتھ 85 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد وہ لیام پلنکیٹ کی گیند پر اپنے شاٹ کو کنٹرول نہ کر سکے اور 68 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔تین اوورز بعد جے پی ڈومنی بھی معین علی کی گیند پر غیر ذمے دارانہ شاٹ کھیل کر باؤنڈری پر آؤٹ ہو گئے اور اس کے اگلے پی اوور میں نئے آنے والے پریٹورئیس بھی ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker