اسلام آباد : ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں اس موقع پر سب سے بڑی تقریب شکر پڑیاں اسلام آباد میں ہوئی جس میں عسکری قوت کا زبردست مظاہرہ کیا گیا ۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی ۔ چین اور ترکی کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شریک تھے ۔ صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلامی لی ۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی مارچ پاسٹ کیا ۔ تقریب میں ایس ایس جی کے کمانڈوز نے فری فال کا مظاہرہ کیا ۔ اہم شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد پریڈ دیکھنے کے لئے موجود تھی ۔ اس دن کے حوالے سے چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوئیں ۔
فیس بک کمینٹ