اہم خبریں

جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان : تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد :جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کی منظوری دی۔
صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 175 اور 177 کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد کے تقرر کی منظوری دی۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت 20 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے، نو منتخب چیف جسٹس 21 دسمبر 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

فیس بک کمینٹ
Tags

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker