Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پاکستان نے کراچی ٹیسٹ اور سری لنکا کے خلاف سیریز جیت لی :عابد علی مین آف سیریز
اہم خبریں

پاکستان نے کراچی ٹیسٹ اور سری لنکا کے خلاف سیریز جیت لی :عابد علی مین آف سیریز

ایڈیٹردسمبر 23, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Abid-Ali cricket
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں نسیم شاہ کی پانچ وکٹوں کی مدد سے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ اور سیریز میں فتح حاصل کر لی ہے۔پاکستان نے سری لنکا کو 476 کا ہدف دیا گیا تھا تاہم وہ 212 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ ہوم ٹیم نے پہلی اننگز میں ٹاس جیت کر محض 191 کے مجموعی سکور کے بعد دوسری اننگز میں عابد علی، شان مسعود، اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 555 رنز کا انبار لگایا تھا۔
یہ پاکستان کی 13 برسوں میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی سرزمین پر اپنا آخری ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2006 میں کراچی میں ہی جیتا تھا۔
کراچی ٹیسٹ میں چوتھے روز تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد 16 سالہ نسیم شاہ نے آخری دن دو مزید وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔اپنے ٹیسٹ کریئر کے آغاز میں ہی دو سنچریوں کی وجہ سے عابد علی کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
اس موقع پر بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے اور یہ ایک جذباتی فتح ہے۔ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔‘ انھوں نے نوجوان نسیم شاہ کی تیز بولنگ کی تعریف کی ہے۔
سری لنکا کے اوشادہ فرنینڈو اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جنھوں نے میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں اور فارم میں واپس آتے دکھائی دیے۔
اتوار کو چوتھے روز کا کھیل پاکستان کے نام رہا۔ دن کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے اور اسے اب بھی فتح کے لیے 264 رنز درکار تھے۔چوتھے دن کے آغاز میں کپتان اظہر علی اور بابر اعظم دونوں نے سنچریاں بنا کر پاکستان کی برتری کو مزید مضبوط کیا۔ بابر اعظم نے محض 131 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ اظہر علی اپنی 16ویں ٹیسٹ سنچری بنانے کے بعد ایمبل دینیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔سری لنکن بولر کمارا نے دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔تیسرے روز کا کھیل پاکستانی اوپنرز عابد علی اور شان مسعود کے نام رہا جن کی سنچریوں کی بدولت پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہوئی۔تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنائے۔ اس طرح مجموعی طور پر اسے سری لنکا پر 315 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
عابد علی اور شان مسعود کے درمیان ہونے والی 278 رنز کی شراکت پاکستان کی تاریخ کی دوسری بڑی اوپننگ شراکت ثابت ہوئی۔پچھلے دونوں دنوں کے برعکس تیسرے دن کے کھیل کے دوران صرف دو وکٹیں گریں اور یہ دونوں ہی لاہیرو کمارا نے حاصل کیں۔ اوپنر شان مسعود 135 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 174 رنز بنانے والے عابد علی ایل بی ڈبلیو ہوئے۔یہ تیسرا موقع ہے کہ پاکستان کے دونوں اوپنرز نے ایک ہی اننگز میں سنچریاں بنائی ہیں 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں عامر سہیل اور اعجاز احمد نے سنچریاں بنائی تھیں۔ 2001 میں بنگلہ دیش کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں توفیق عمر اور سعید انور نے سنچریاں سکور کی تھیں۔اس سے قبل دوسرے روز کے اختتام پر سری لنکا کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بنائے ہیں اور اس کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنا کسی نقصان کے 14 اوورز میں 57 رنز بنائے تھے۔سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین لاہیرو کمارا تھے جو کوئی رنز نہ بنا سکے انھیں شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔ جبکہ نویں آؤٹ ہونے والے سری لنکن بلے باز پریرا بھی 48 رنز کے انفرادی سکور پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوئے۔اس میچ کے لیے پاکستان نے پنڈی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی اور یاسر شاہ کو عثمان شنواری کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ فواد عالم اس مرتبہ بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے۔
سری لنکا نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور لستھ ایمبل دینیا کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔پاکستانی ٹیم: شان مسعود، اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم،حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس، نسیم شاہ
سری لنکن ٹیم: ڈی میتھ کرونارتنے، کوشل مینڈس، دنیش چندی مل، انجیلو میتھیوز، دھنن جیایا ڈی سلوا، نیروشان ڈک ویلے، اوشادہ فرنینڈو، دلروان پریرا، وشوا فرنینڈو، لستھ ایمبل دینیا، لاہیرو کمارا
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹیسٹ سری لنکا کراچی کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبرصغیر کے مسلمان، غزوہ ہند اور ہم : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article خاشقجی قتل کیس : سعودی عدالت کا پانچ ملزمان کے لیے سزائے موت کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.