Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ٹرمپ یوکرین جنگ بند کرا سکیں گے؟۔۔سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • Who assassinated Liaquat Ali Khan ? لیاقت علی خان کے قاتل سید اکبر کے بیٹے کی خود نوشت میں سنسی خیز انکشافات : ڈاکٹر عباس برمانی کا تجزیہ
  • حیات محمد شیرپاؤ کے قتل سے مرتضی بھٹو تک : کابل کا راستہ کیسے بند ہوا ؟ : حامد میر کا کالم
  • اسلام آباد میں وارداتیں کرنے والی خواتین کا گروہ : نصرت جاوید کا کالم
  • عارضی جنگ بندی اور عمران خان کی پیشکش : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • انڈیا، افغان حکومت، طالبان اور پی ٹی آئی : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • خوشامد نہیں آرٹ ۔۔بس کر رلائے گا کیا : محمد حنیف کا کالم
  • یہ وہ ملالہ نہیں جس پر ہمیں فخر تھا : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • افغان طالبان کا سپن بولدک میں چار مقامات پر حملہ، 15 حملہ آور ہلاک کر دیئے : آئی ایس پی آر
  • میرے کتاب لکھنے کے ارادوں میں کیا رکاوٹ ہے ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»گرو دوارہ ننکانہ صاحب کا گھیراؤ ختم : حالات معمول پر آ گئے
اہم خبریں

گرو دوارہ ننکانہ صاحب کا گھیراؤ ختم : حالات معمول پر آ گئے

رضی الدین رضیجنوری 4, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nankana sahib
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ننکانہ صاحب : پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں جمعے کو معمولی جھگڑے پر مشتعل ہجوم نے سکھوں کے مذہبی مقام گرودوارہ ننکانہ صاحب کے باہر تقریباً چار گھنٹے تک مظاہرہ اور احتجاج کیا۔
یہ مظاہرہ اور احتجاج اس وقت شروع ہوا جب دودھ دہی کی ایک دکان پر ہونے والے ایک جھگڑے نے طول پکڑا اور اسے علاقے میں ایک پرانے واقعے کے ساتھ ملانے کی کوشش میں مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس اگست میں ننکانہ صاحب کے ایک سکھ خاندان نے چھ افراد پر ان کی جواں سال لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے اور جبری طور پر مذہب تبدیل کروانے کے بعد ایک مسلمان لڑکے سے شادی کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔تاہم اس وقت پولیس نے موقف اپنایا تھا کہ لڑکی نے لاہور کی ایک عدالت میں مجسٹریٹ کے سامنے قانونِ شہادت کی دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ ’اس نے بغیر کسی دباؤ کے، اپنی مرضی کے مطابق اسلام قبول کرنے کے بعد محمد احسان نامی لڑکے سے شادی کی ہے۔‘
چیئرمین پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین گوپال سنگھ چاولہ نے، جمعے کی شام کو جو اس گرودوارہ کے اندر موجود تھے بی بی سی کے اعظم خان کو بتایا کہ مشتعل ہجوم نے گرودوارہ کے گیٹ کو نقصان پہنچایا ہے جن کی اکثریت کم عمر نوجوانوں پر مشتمل تھی۔
گوپال سنگھ کے مطابق اس وقت گرودوارہ کے اندر تقریباً 20 افراد موجود تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔تاہم پاکستان کے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے جو خود اس حلقے سے ہیں بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ذاتی جھگڑے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ ویڈیو میں جو شخص نعرے لگواتے دکھائی دے رہا ہے وہ مذہبی رجحان رکھتا ہے۔ ان کے مطابق مٹھی بھر لوگ احتجاج کر رہے تھے جبکہ وہاں بڑی تعداد تماشہ بینوں کی بھی موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس معاملے پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
جبکہ گوپال چاولہ نے بتایا کہ ضلع ننکانہ صاحب کی پولیس نے ان میں سے دو افراد کو گرفتار کر لیا جس کے بعد مبینہ طور پر لڑکی کو اغوا کرنے والے محمد احسان کے خاندان کے افراد نے پہلے شہر کے ایک چوک (چونگی نمبر 5) پر احتجاج کیا اور بعد میں گرودوارہ کا رخ کر لیا۔تاہم گرودوارہ ننکانہ صاحب کے اندر موجود افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے گرفتار افراد کو رہا کر دیا جس کے بعد احتجاج کا سلسلہ ختم ہو گیا۔گوپال سنگھ کا کہنا ہے کہ ’آج سے گرودوارہ ننکانہ صاحب میں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہو رہا تھا۔‘
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ نے سکھ برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کیا ہے، اسے مذہبی مسئلے کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ انھوں نے بتایا کہ ’یہ ایک خاندان کا پولیس گرفتاریوں کے خلاف ردعمل تھا۔ البتہ ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ گرودوارہ کے گیٹ کو نقصان پہنچانے والے افراد پر توہین مذہب کا مقدمہ قائم کیا جائے۔‘
پنجاب حکومت کا موقف
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بی بی سی کو بتایا کہ کچھ دیر قبل ان کی علاقہ ڈی سی راجہ منصور سے بات ہوئی ہے اور ان کے مطابق اب وہاں حالات اور معاملات قابو میں ہیں۔
انھوں نے بھی یہ ہی بتایا کہ یہ معاملہ ایک انفرادی جھگڑے سے شروع ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ ’محمد احسان نامی مسلمان لڑکا جس نے مبینہ طور پر سکھ لڑکی کو اغوا کیا تھا، کے چچا کی دودھ دہی کی دکان ہے جس پر اس کا بھائی بھی کام کرتا ہے۔ اس دکان پر ایک شہری کی طرف سے دہی میں مکھی کی شکایت کی گئی جس کے بعد جھگڑا ہوا اور پولیس کو اطلاع کر دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر چچا اور بھتیجے کو گرفتار کر لیا۔ جس کے بعد ان دونوں نے اس کو مذہبی رنگ دیا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اب لڑکے کے والد نے انتظامیہ سے معافی مانگی ہے۔‘فیاض الحسن چوہان کے مطابق انڈیا اور انڈین میڈیا اس معاملے کو غلط رنگ دے کر متنازعہ شہریت بل اور کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
اس واقعے کی اطلاع کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان میں موجود انڈیا کے ہائی کمیشن نے ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے ننکانہ صاحب گرودوارے کے باہر مظاہرے کی شدید مذمت کی۔جبکہ انڈیا کے صوبے پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے اور گرودوارہ ننکانہ صاحب میں پھنسے سکھ یاتریوں کو مشتعل ہجوم سے تحفظ کی اپیل کی۔
مقدمے کا پس منظر
ننکانہ صاحب کے سٹی تھانے میں ستمبر 28 ستمبر تاریخ کو منموہن سنگھ نامی شخص کی درخواست پر چھ افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ منموہن سنگھ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان افراد نے ان کے گھر میں گھس کر اسلحے کی نوک پر ان کی بہن جگجیت کور کو اغوا کیا۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے بتایا تھا کہ لڑکی کی عمر 18 سال سے کم ہے۔ ’اس کی عمر 16 یا 17 سال ہو گی۔ اس کا ابھی شناختی کارڈ نہیں بنا ہوا۔‘
اس سے قبل گذشتہ برس لڑکی اور لڑکے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں لڑکی کو اسلام قبول کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔ اس میں وہ ویڈیو میں نظر نہ آنے والے ایک تیسرے شخص کو بتا رہی تھیں کہ ان کا نیا نام عائشہ رکھا گیا ہے۔
منموہن سنگھ کا مؤقف تھا کہ ’جگجیت کور کو اسلام جبراً قبول کروایا گیا ہے۔ اگر آپ ویڈیو میں دیکھیں تو اس میں بھی وہ سہمی ہوئی نظر آ رہی ہے۔‘
جگجیت کور کے خاندان نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت ان کو بازیاب کروائے اور واپس گھر بھیجے، مگر منموہن سنگھ کے مطابق ننکانہ پولیس ان کو ٹالتی رہی۔
یاد رہے جبکہ گذشتہ برس ستمبر میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا تھا کہ ننکانہ صاحب میں اقلیتی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا معاملہ حل کر لیا گیا ہے۔ویڈیو پیغام میں چوہدری محمد سرور نے کہا تھا کہ سکھ برادری اس واقعے پر بہت تشویش کا شکار تھی اور پوری دنیا کے پاکستانیوں اور سکھوں کے لیے یہ اطمینان کا باعث ہو گا کہ دونوں گھروں کی آپس میں بیٹھ کر صلح ہوگئی ہے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سکھ فیاض چوہان ننکانہ صاحب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : آرمی چیف کی توسیع اور محمود و ایاز کی صف بندی
Next Article غلام عباس کا جواری اور نمبردار کا نیلا ۔۔ وجاہت مسعود
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

کراچی سے ننکانہ جانے والی سکھ یاتریوں کی ٹرین پٹری سے اتر گئی

نومبر 5, 2022

پشاور میں دو سکھ تاجروں کو قتل کر دیا گیا

مئی 15, 2022

چوہان سے استعفیٰ لے لیا گیا : صمصام بخاری کو وزارت ملنے کا امکان

مارچ 5, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ٹرمپ یوکرین جنگ بند کرا سکیں گے؟۔۔سید مجاہد علی کاتجزیہ اکتوبر 18, 2025
  • Who assassinated Liaquat Ali Khan ? لیاقت علی خان کے قاتل سید اکبر کے بیٹے کی خود نوشت میں سنسی خیز انکشافات : ڈاکٹر عباس برمانی کا تجزیہ اکتوبر 17, 2025
  • حیات محمد شیرپاؤ کے قتل سے مرتضی بھٹو تک : کابل کا راستہ کیسے بند ہوا ؟ : حامد میر کا کالم اکتوبر 17, 2025
  • اسلام آباد میں وارداتیں کرنے والی خواتین کا گروہ : نصرت جاوید کا کالم اکتوبر 16, 2025
  • عارضی جنگ بندی اور عمران خان کی پیشکش : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 16, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.